26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

سعودی عرب کے اس فیصلہ سے سعودی عرب میں کام کرنے کی خواہش رکھنے والوں کو لگے گا شدید دھچکا

Indian-Workers- Saudi Arab

ریاض۔ سعودی عرب کی حکومت نے اب کنسلٹنسی کے کاروبار میں 40 فیصد نوکریاں مقامی لوگوں کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے ہندوستانیوں کو بڑا دھچکا لگنے کی امید ہے، کیونکہ کنسلٹنسی کے کاروبار میں ہندوستان سے سعودی عرب جانے والوں کی تعداد ہر سال لاکھوں میں ہے۔
سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی امور نے مشاورتی کاروبار میں مقامی شہریوں کا حصہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ چھ ماہ کے اندر یعنی اپریل 2023 تک کنسلٹنسی کے کاروبار میں سعودی شہریوں کا حصہ 35 فیصد اور اگلے سال یعنی مارچ 2024 تک بڑھا کر 40 فیصد کر دیا جائے گا۔ اس فیصلے کا براہ راست اثر مالیاتی انتظام، سائبر سیکورٹی، پروجیکٹ مینجمنٹ جیسے شعبوں پر پڑے گا۔
سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کنسلٹنسی سروسز کی شرائط میں ترمیم کے بارے میں بتایا کہ کابینہ نے کنسلٹنسی کمپنیوں میں 40 فیصد مقامی لوگوں کو ملازمتیں یقینی بنانے کا کہا ہے۔ درحقیقت ایک عرصے سے سعودی کمپنیوں پر غیر ملکی کارکنوں کے بجائے سعودی شہریوں کو ملازمتیں دینے کا دباو ہے۔
اس فیصلے کا اثر ہندوستانیوں پر بھی پڑے گا، کیونکہ سعودی عرب میں کام کرنے والے غیر ملکی کارکنوں میں ہندوستانیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے۔ ہر سال لاکھوں لوگ ہندوستان سے سعودی عرب میں کام کرنے آتے ہیں۔ ایسے میں مقامی لوگوں کے لیے 40 فیصد نوکریوں کی مجبوری کے نفاذ سے ہندوستانی لوگوں کے لیے ملازمتوں کے امکانات کم ہو جائیں گے۔ہندوستھان سماچار

Related posts

بی سی سی آئی کا عہدہ چھوڑنے کے بعد دادا کو ملی آئی پی ایل میں بڑی ذمہ داری، اس ٹیم کے ساتھ جڑیں گے

Hamari Duniya

صحافی احسان انصاری کو سپریم کورٹ میں سینئر وکیل رودر وکرم سنگھ نے اپنی کتاب دے کر اعزاز سے نوازا

Hamari Duniya

وزیراعظم ہند کو مبارکباد، مگر بیس فیصد آبادی کا کابینہ میں حصہ نہ ہوناتشویشناک

Hamari Duniya