سلہٹ ۔ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کے اپنے پانچویں میچ میں بنگلہ دیش کو 59 رنز سے شکست دے دی۔ ہندوستانی ٹیم کی پانچ میچوں میں یہ چوتھی جیت ہے۔ہندوستانی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 159 رنز بنائے۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر صرف 100 رنز بنا سکی۔160 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے سست آغاز کیا۔ سلامی بلے باز فرغانہ حق اور مرشدہ خاتون نے پہلی وکٹ کے لیے 9 اوورز میں صرف 45 رنز جوڑے۔ 10ویں اوور میں اسنیہ رانا نے مرشدہ کو آو¿ٹ کر کے ان کی شراکت داری کو توڑا۔ مرشدہ نے 25 گیندوں میں 21 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کو دوسرا دھچکا 68 کے مجموعی اسکور پر لگا جب دیپتی شرما نے فرغانہ کو پویلین بھیج دیا۔ فرغانہ نے 40 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔ اس کے بعد رومانہ احمد 69 کے مجموعی اسکور پر بغیر کھاتہ کھولے رن آو¿ٹ ہو گئیں۔ رینوکا سنگھ نے ریتو مونی کو 91 کے مجموعی اسکور پر آو¿ٹ کر کے بھارت کو چوتھی کامیابی دلائی اور اسکور 18 اوورز میں 4 وکٹوں پر 91 رن ہو گیا۔
کپتان نگار سلطانہ نے تھوڑی جدوجہد کی تاہم سست بیٹنگ کی وجہ سے ٹیم پر دباو¿ بڑھ گیا۔ شیفالی ورما نے 19ویں اوور میں صحیح کام کیا۔ انہوں نے اس اوور میں سلطانہ اور فہیمہ خاتون کو اسٹمپ کر کے بھارت کو ایک ہی اوور میں دو کامیابیاں دلائیں۔ نگار سلطانہ نے 29 گیندوں پر 36 رنز بنائے جبکہ فہیمہ خاتون نے ایک رن بنایا۔ 20ویں اوور میں دیپتی نے لتا منڈل کو بولڈ کرکے ہندوستان کو ساتویں کامیابی دلائی۔ سلمیٰ خاتون 5 اور نادیہ اختر بغیر کھاتہ کھولے ناٹ آوٹ لوٹ گئیں۔
ہندوستان کی جانب سے شیفالی ورما نے 4 اوورز میں 10 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ دیپتی شرما نے بھی 4 اوورز میں 13 رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔ رینوکا سنگھ اور اسنیہ رانا نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل بھارت نے اوپنر شیفالی ورما کے 55 اسمرتی مندھانا کے 47 اور جمائمہ روڈریگز کے ناقابل شکست 35 رنز کی بدولت 20 اوور میں 5 وکٹوں پر 159 رنز بنائے۔اس میچ میں ہندوستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مندھانا نے شیفالی اور ہرمن پریت کور کی جگہ کپتانی سنبھالتے ہوئے ٹیم کو تیز شروعات فراہم کی اور 12 اوورز میں 96 رنز جوڑے۔ مندھانا اس اسکور پر رن آو¿ٹ ہوئیں۔ اس کے بعد شیفالی نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ تاہم 55 رنز بنا کر وہ 125 کے مجموعی اسکور پر رومانہ احمد کے ہاتھوں بولڈ ہو گئیں۔ اس کے بعد ریچا گھوش ( 04)، کرن نوگیرے ( 00) اور دیپتی شرما ( 10) کو جلد آو¿ٹ کر دیا گیا۔ آخر میں بھارت نے 20 اوور میں 5 وکٹ پر 159 رنز بنائے۔ جمائمہ 35 اور پوجا وستراکر 1 رن بنا کر ناٹ آو¿ٹ لوٹیں۔بنگلہ دیش کی جانب سے رومانہ احمد نے 3 اور سلمیٰ خاتون نے ایک وکٹ حاصل کی۔