لندن(ایچ ڈی نیوز)
ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر ہے۔ ٹیم یہاں تین میچوں کی ٹی20 سیریز کا پہلا میچ ہار چکی ہے۔ سیریز کے پہلے ہی میچ میں انگلینڈ خواتین ٹیم نے 9 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ اس طرح سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔چیسٹر لے اسٹریٹ کے ریور سائیڈ گراو¿نڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں ہندوستان کی بیٹنگ اور باو¿لنگ کے ساتھ انتہائی ناقص فیلڈنگ دیکھنے میں آئی۔ کئی کیچ چھوڑے اور رن باو¿نڈری کو بھی نہ روک سکے۔ میچ کے بعد بھارتی ٹیم کی کپتان ہرمن پریت کور نے سنسنی خیزانکشاف کیا ہے۔
ہرمن پریت نے کہا کہ یہ میچ کھیلنے کےلئے حالات 100 فیصد نہیں لگ رہے تھے۔ گراو¿نڈ مکمل گیلا تھا اور کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کا امکان تھا۔ پھر بھی ہم نے میچ کھیلا۔ ایسا لگ رہا تھاجیسے ہم زبردستی میچ کھیل رہے ہیں۔ ہرمن نے بتایا کہ ٹیم کی ایک کھلاڑی زخمی بھی ہوگئی تھی، میچ میں بھارتی ٹیم ایک گیند بازکی کمی کے ساتھ کھیلی۔ہرمن پریت کور نے میچ کے بعد کہا کہ ہم میچ میں توقعات کے مطابق رنز نہیں بنا سکے۔ مجھے ایسا لگا جیسے ہم زبردستی میچ کھیل رہے ہیں کیونکہ حالات میچ کھیلنے کے لیے 100 فیصد صحیح نہیں تھے۔ ہندوستانی کپتان ہرمن پریت نے کہا مجھے خوشی ہے کہ لڑکیوں نے اچھی کوشش کی ، حالانکہ میچ میں چوٹ لگنے کا امکان تھا۔ آپ کو بھی ایسی ہی ٹیم اور ساتھیوں کی ضرورت ہوتی ہے، جو کسی بھی حالات میں کھیل سکیں۔ یہاں100فیصد کھیلنے لائق حالات نہیں تھے۔انہوں نے کہاکہ گراو¿نڈ بہت گیلا تھا اور یہاں چوٹ لگنے کے امکانات بھی زیادہ تھے۔ ہمارا ایک فیلڈر زخمی ہوگیا اور ہم نے بغیر بولر کے میچ کھیلا۔ مجھے امید ہے کہ ہم زبردست واپسی کریں گے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ میچ میں ہندوستانی ٹیم نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کی۔ آغاز اچھا تھا لیکن مڈل آرڈر نے کام خراب کر دیا۔ ایک وقت ہندوستانی ٹیم 8.2 اوورز میں 2 وکٹوں پر 55 رنز بنا چکی تھی۔ لیکن یہاں سے وکٹیں گرنے لگیں ، اس لیے ہندوستانی ٹیم سنبھل نہیں سکی اور صرف 132 رنز بنا سکی۔ اسپنر سارہ گلین نے 23 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔133 رنز کے ہدف کے جواب میں انگلینڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ اوپنر صوفیہ ڈنکلے نے 44 گیندوں پر ناقابل شکست 61 رنز بنائے۔ جس کی وجہ سے انگلینڈ کی ٹیم نے 13 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 134 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ سارہ گلین کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔