نئی دہلی،26مارچ(ایچ ڈی نیوز)۔
ہندوستانی ریلوے نے شمالی ریلوے کے دہلی ڈویژن کے تحت پورے براڈ گیج ٹریک کوبرقی کاری سے جوڑ کرایک اہم سنگ میل حاصل کیا ہے۔ اس سے اس خطے میں ریل رابطے میں بہتری آئے گی اور ٹرینوں کی رفتار بھی بڑھے گی۔ 85 فیصدبرقی روٹ کلومیٹر کے ساتھ، ہندوستانی ریلوے کا مشن تیزی سے 100 برقی کاری کو مکمل کرنے اور دنیا کا سب سے بڑا گرین ریل نیٹ ورک بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔
دہلی ڈویژن جو اپریل 1864 میں وجود میں آیا ، ہندوستانی ریلوے میں مسافروں ، سیاحوں اور ماحولیاتی دوستی کے نقطہ نظر سے ہندوستانی ریلوے کا سب سے اہم اور سرکردہ ڈویژن ہے۔ یہ مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ ریزرویشن سسٹم کو نافذ کرنے والا ہندوستانی ریلوے کا پہلا ڈویژن ہے۔ ملک کی پہلی راجدھانی ایکسپریس ، پہلی شتابدی ایکسپریس اور تیز رفتار گتیمان ٹرینیں دہلی ڈویژن سے شروع کی گئیں۔ پہلی سی این جی ٹرین بھی دہلی ڈویژن سے چلائی گئی۔ یہ ڈویژن صرف شمالی ریلوے کی 50 فیصد فریٹ لوڈنگ اور 50 فیصد مسافروں کی آمدورفت کو لے جاتی ہے۔ اس طرح یہ ڈویژن ہندوستان کے ہر حصے میں مسافر اور سامان ٹرینیں چلا کر دیہی معیشت اور قبائلی بہبود میں بھی اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔
اس وقت دہلی ڈویژن میں 1454 روٹ کلومیٹر ہیں اور برقی کاری کے لحاظ سے کل ٹریک کلومیٹر 3266 کلومیٹر ہے۔ سال 2021-2022 میں 100فیصد برقی کاری کے ہدف کو حاصل کرتے ہوئے ، یہ ڈویژن ہندوستانی ریلوے کا سب سے زیادہ بجلی سے چلنے والا ٹریک کلومیٹر بن گیا ہے۔ یہ ناردرن ریلوے کی پہلی ڈویژن ہے جس نے 100فیصد برقی کاری حاصل کی ہے۔
دہلی سرکل کی برقی کاری کا کام دو مرحلوں میں مکمل کیا گیا۔ پہلے مرحلے میں 20سال کی مدت کے دوران غازی آباد – نئی دہلی ، نئی دہلی – پلول اور دہلی – امبالا کے اہم سیکشنوں کی برق کاری گئی تھی۔ دوسرے مرحلے میں 2013 سے 2022 تک کے نو سال کے عرصے میں ، تمام برانچ لائنوں بشمول بقیہ نان الیکٹریفائیڈ سیکشن یعنی دہلی – بھٹنڈہ ، دہلی – ریواڑی اور غازی آباد – سہارنپور کو برقی کر دیا گیا ہے۔ اس وقت دہلی سرکل کی کل نصب صلاحیت 734 ایم وی اے ( میگا وولٹ ایمپیئر ) ہے جس میں 17 ٹریکشن سب اسٹیشنز اور 106 سوئچنگ پوسٹس ہیں۔
ٹرینوں کی بڑھتی ہوئی تعداد اور تیز رفتار ٹرینوں کے چلانے کو مدنظر رکھتے ہوئے، نئی دہلی – پلول اور نئی دہلی – غازی آباد – چپیانہ سیکشن کے درمیان او ایچ ای کو 2 X 25کے وی کرشن سسٹم میں اپ گریڈ کرنے کا کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ ، دہلی – امبالہ کے اوایچ ای کو 2 X 25کے وی کرشن سسٹم میں اپ گریڈ کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ دہلی ڈویژن کے تحت 100% برقی کاری حاصل کرتے ہوئے، ریل ٹرانسپورٹ سسٹم کا ماحول دوست موڈ دستیاب کرایا گیا ہے۔ اس سے درآمد شدہ خام تیل پر انحصار کم ہوگا اور قیمتی زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔
