27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

ہندوستانیوں نے پوری دنیا میں انسانیت کی خدمت کیلئے قربانیاں پیش کیں،مصر میں وزیر خارجہ ایس جے شنکرکی صدر السیسی سے ملاقات

S-Jaishankar

قاہرہ:وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے مصر میں خارجہ پالیسی سمیت ممتاز لوگوں سے ملاقات کی اور دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ان کے دو روزہ دورے کا مقصد اہم افریقی ملک کے ساتھ ہندوستان کی شراکت داری میں نئے اقدامات کو تلاش کرنا تھا۔ دورے کے دوران انہوں نے ’کامن ویلتھ وار گریو قبرستان ‘میں ہندوستانی فوجیوں کی اسمرتی کا اعزاز کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا، ساتھ ہی مصر میں ہندوستانی برادری سے بھی خطاب کیا۔وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے ٹویٹ کیا کہ ’قاہرہ میںہیلیوپولیس کامن ویلتھ وار گریو قبرستان میں ہندوستانی فوجیوں کی اسمرتی کا اعزاز کیا۔ ہندوستانیوں نے پوری دنیا میں انسانیت کی خدمت کیلئے قربانیاں پیش کیں۔ وہ ہمیں متاثر کرتے ہیںکیوں کہ ہم ایک جدید اور مساوی عالمی نظم قائم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔
صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات
وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے اتوار کو مصر کے دورے کے دوران صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنماو¿ں نے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ان کی ملاقات کے بارے میں معلومات دیتے ہوئے، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایک ٹویٹ میں کہا، “مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے مل کر مجھے خوشی اور عظمت محسوس ہورہی ہے۔ انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے پرجوش خواہشات اور ذاتی پیغام بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مختلف جہتوں کو مزید فروغ دینے میں صدر سیسی کی رہنمائی کو دل سے سراہتے ہیں۔
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا،ہم نے کووڈ کے دوران ہندوستانیوں کو وطن واپس لانے کی بے مثال کوشش کی۔ یہ آج کا ہندوستان ہے جو عظیم کام کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ چیلنجز کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ دنیا میں فارمیسی کے طور پر ہندوستان کی ساکھ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ لوگ طبی مقاصد کے لئے ہندوستان آنے والے غیر ملکیوں کی تعداد پر حیران ہوں گے۔

Related posts

حماس کا 15 اسرائیلی فوجیوں کوہلاک اور43فوجی گاڑیاں تباہ کرنے کا دعویٰ

Hamari Duniya

رمیش بدھوڑی نے پارلیمنٹ میں اگلا زہر، مسلم ممبرپارلیمنٹ کو کہا دہشت گرد، گالیاں بھی دیں، پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کرنے کا مطالبہ

Hamari Duniya

فلسطین میں بھوک سے تڑپ رہے ہیں معصوم، مرد و خواتین، انڈین مسلم فار سول رائٹس‌کے صدراورسابق رکن پارلیمنٹ‌محمد ادیب ملک میں منعقدہ افطار پارٹیوں پر اٹھائے سوال

Hamari Duniya