April 27, 2025
Hamari Duniya
کھیل

اپنے زمانے کے بہترین آل راؤنڈر رہے بھارتی کرکٹر کا انتقال

Salim Durrani

جام نگر (گجرات)، 2 اپریل(ایچ ڈی نیوز)۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق قدآور کھلاڑی سلیم درانی طویل علالت کے بعد 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے ا?ج (اتوار) صبح یہاں آخری سانس لی۔ انہیں کینسر تھا۔سلیم درانی 11 دسمبر 1934 کو افغانستان کے کابل میں پیدا ہوئے تھے۔ ا?ٹھ ماہ کے درانی کو لیکر ان کا خاندان پاکستان کے کراچی میں آباد ہو گیا تھا۔ درانی کا خاندان ہندوستان اور پاکستان کی تقسیم کے دوران ہندوستان چلا آیا۔
سلیم درانی نے 70-60 کی دہائی میں اپنی آل راو¿نڈ کارکردگی سے کرکٹ کی دنیا میں ایک خاص پہچان بنائی۔ درانی کو ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ میں ایک عظیم آل راو¿نڈر کے طور پر جانا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز 1960 میں آسٹریلیا کے خلاف ممبئی ٹیسٹ سے کیا۔ درانی اپنی دھماکہ خیز بلے بازی کے لیے جانے جاتے تھے۔
درانی نے بھارت کے لیے کل 29 ٹیسٹ میچ کھیلے۔ اس دوران انہوں نے 1202 رن بنائے۔ ان میں ایک سنچری اور سات نصف سنچریاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 75 وکٹیں حاصل کیں۔ سلیم درانی پہلے ہندوستانی کرکٹر ہیں جنہیں ساٹھ کی دہائی میں ہی ارجن ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

Related posts

آئی پی ایل میں اس اسٹار کھلاڑی کے کپتانی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں روی شاستری

Hamari Duniya

یہ نوجوان دھماکہ خیز بلے باز چیمپئنز ٹرافی کے بعد اب رنجی ٹرافی سے باہر

Hamari Duniya

عالمی کپ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو بھی نہیں بخشا، 4 وکٹوں سے ہرا دیا

Hamari Duniya