39 C
Delhi
July 8, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

عالمی کپ میں پاکستان کی میزبانی کریں گے یہ تین شہر،بی سی سی آئی نے دی منظوری

World Cup

نئی دہلی،18اپریل(ایچ ڈی نیوز)
بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی) نے عالمی کپ کے بارے میں منصوبہ بندی کرلی ہے۔ حالانکہ ابھی تک روایتی حریف پاکستان ایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے بارے میں غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔
رپورٹ کے مطابق اکتوبر میں ایشیا کپ ، سری لنکا میں ہوگا جبکہ ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچ موہالی، نئی دہلی اور دھرم شالا میں کرانے کی تجویز ہے۔ اس سے قبل کولکاتہ اور چنئی کے نام بھی میڈیا میں آچکے ہیں۔بی سی سی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اگر پاکستان کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی حامی بھرتا ہے تو موہالی ، نئی دہلی اور دھرم شالا کے نام فائنل ہوچکے ہیں۔
سیکورٹی نقطہ نظر سے پاکستان کے لئے محفوظ ہیں اور ان شہروں میں فاصلہ کم ہونے کی وجہ سے پاکستان ٹیم کو زیادہ سفر بھی نہیں کرنا پڑے گا۔ کولکاتہ اور چنئی میں فاصلہ زیادہ ہے۔ ممبئی میں بی سی سی آئی کے ہیڈ کوارٹر میں ورلڈکپ میچز ان تین شہروں جبکہ ایشیا کپ سری لنکا میں کرانے کی تجویز سامنے آرہی ہے۔جون میں اس بارے میں فیصلہ ہونے کا امکان ہے۔ جون میں انگلینڈ میں آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے ساتھ ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ بھی کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Related posts

مسجد الحرام میں غلاف کعبہ کی تبدیلی کی روح پرور تقریب

Hamari Duniya

وزیراعظم ہند کو مبارکباد، مگر بیس فیصد آبادی کا کابینہ میں حصہ نہ ہوناتشویشناک

Hamari Duniya

گودھرا سانحہ:سپریم کورٹ اپیلوں پرحتمی سماعت کے لئے تیار

Hamari Duniya