12.1 C
Delhi
February 23, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

بھارتی خواتین ٹیم نے ساتویں مرتبہ ایشیا کپ خطاب پر کیا قبضہ

India-women Team Win Asia Cup

سلہٹ(ایچ ڈی نیوز)۔
گیندبازوںعمدہ کارکردگی کی بدولت بھارت نے خواتین ایشیا کپ کے فائنل میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ ساتویں مرتبہ خطاب اپنے نام کر لیا۔ اس میچ میں سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں 9 وکٹ پر 65 رنز بنائے جس کے جواب میں بھارت نے 8.3 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔
66 رنز کے چھوٹے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے اسمرتی مندھانا اور شیفالی ورما نے ہندوستانی ٹیم کو تیز شروعات دی۔ خاص طور پر مندھانا نے بہت جارحانہ انداز اپنایا۔ دونوں نے 3.3 اوورز میں 32 رنز جوڑے۔ اس سکور پر شیفالی 5 رنز بنا کر انوکا رناویرا کا شکار بنیں۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والی جمائمہ روڈریگز زیادہ کچھ نہ کر سکیں اور صرف 2 رنز بنا کر کاویشا دلہری کا شکار بن گئیں۔ تاہم یہاں سے اسمرتی مندھانا اور کپتان ہرمن پریت کور نے مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا اور 8.3 اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 71 رنز بنا کر ہندوستان کو فتح دلائی۔
اسمرتی 51 اور کور 25 گیندوں میں 6 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 11 رن بنا کر ناٹ آو¿ٹ لوٹیں۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 65 رنز بنائے۔ سری لنکائی بلے باز ہندوستانی گیند بازوں کے آگے نہ ٹک سکے اور ٹیم نے کپتان چماری اٹا پٹو ( 06)، ہرشیتا مادوی ( 01) ، انوشکا سنجیوانی ( 02) اور حسینی پریرا ( 00) کی صورت میں صرف 9 رنز پر چار وکٹیں گنوا دیں۔ سری لنکن ٹیم کے آو¿ٹ ہونے کا سلسلہ یہیں نہیں رکا اور ٹیم نے 16 اوورز میں 43 رنز پر 9 وکٹیں گنوا دیں۔ صرف انوکا راناویرا اور اوشادی رانا سنگھے کچھ جدوجہد کر سکی۔ راناویرا نے ناٹ آو¿ٹ 18 اور رانا سنگھے نے 13 رنز بنائے۔ سری لنکا کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 65 رنز ہی بنا سکی۔بھارت کی جانب سے رینوکا سنگھ نے تین ، راجیشوری گائیکواڈ اور اسنیہ رانا نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ ہندوستان کا ساتواں ایشیا کپ خطاب ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے 8 ایڈیشنز میں سے ، بھارت کو سال 2018 میں صرف ایک بار شکست ہوئی ہے ، بنگلہ دیش نے بھارت کو شکست دے کرخطاب جیتا تھا۔ اس ٹورنامنٹ میں بھی بھارت کو صرف پاکستان کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، باقی تمام میچوں میں بھارت نے کامیابی حاصل کی ہے۔

Related posts

نئے برطانوی وزیراعظم کے بارے میں پاکستان نے بھی کردیا بڑا دعویٰ؟

Hamari Duniya

متاثرہ خاندان کو انصاف دلاکر ہی دم لوں گا، شہید ناصر اور جنید کے اہل خانہ سے ملے عمران پرتاپ گڑھی

Hamari Duniya

مولانا ابولکلام آزاد ۔ایک انجمن، ایک تحریک

Hamari Duniya