March 17, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

سانس روک دینے والے مقابلے میں ملی جیت کے بعد کپتان پانڈیا نے کیا کہا؟

Hardik Pandya

نئی دہلی (ایچ ڈی نیوز)۔
ہندوستانی کپتان ہاردک پانڈیا نے پہلے ٹی 20 میں سری لنکا کے خلاف 2 رنز کی جیت کے بعد اپنی ٹیم کی کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا۔ڈیبیو کرنے والے شیوم ماوی کی چار وکٹیں اور اکشر پٹیل کی آخری اوور کی سنسنی خیز گیند بازی کی بدولت ہندوستان نے منگل کو یہاں وانکھیڑے اسٹیڈیم میں تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی20 میں سری لنکا کے خلاف دو رنز سے جیت درج کی۔پانڈیا نے ٹویٹ کیا ’ ٹیم کی طرف سے سال کے آغاز میں شاندار کارکردگی ، اسٹیڈیم میں آنے اور ہماری حمایت کرنے والے شائقین کا بہت شکریہ۔
اس میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے دیپک ہڈا ( 41ناٹ آو¿ٹ) ، اکشر پٹیل ( 31ناٹ آو¿ٹ)، ایشان کشن ( 37) اور کپتان ہاردک پانڈیا ( 29) کی شاندار اننگز کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 162 رنز بنائے۔اس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 20 اوورز میں 160 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سری لنکا کی جانب سے کپتان داسن شناکا نے 45، کوشل مینڈس نے 28، وینندو ہسرنگا نے 21 اور چمیکا کرونارتنے نے 23 رنز بنائے۔
سری لنکا کو جیت کے لیے آخری اوور میں 13 رنز درکار تھے اور اکشر پٹیل کے اس آخری اوور میں سری لنکا کے بلے باز صرف 10 رنز ہی بنا سکے۔ بھارت کی جانب سے شیوم ماوی نے 4، عمران ملک اور ہرشل پٹیل نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

Related posts

پاکستان میں مکمل کرکٹ کی بحالی کیلئے پی سی بی طرح طرح کے کوششوں میں مصروف

Hamari Duniya

ستیش کوشک کی زندگی کے آخری لمحات کے بارے میں مینیجر نے کیا انکشاف

Hamari Duniya

گجرات میں بدل گئی ہوا، کانگریس کے حق میں بن گیا ماحول

Hamari Duniya