6.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

نیوزی لینڈ کو شکست دے کربھارت آئی سی سی عالمی کپ کے فائنل میں داخل

India win

ممبئی،15نومبر(ایچ ڈی نیوز)۔
مہاراشٹر کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے آئی سی سی یک روزہ عالمی کپ 2023 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر بھارت فائنل میں داخل ہوگیا۔وراٹ کوہلی کی تاریخی سنچری، شریس ایئر105رنوں کی اننگ ،اور شبھمن گل کی شاندار80رن شاندار بلے بازی اور محمد شمی 9.5اوور میں57/7وکٹ کی بدولت بھارت نے نیوزی لینڈ کو70رنوں سے شکست دے کرفائنل میں پہنچ گیا۔ نیوزی لینڈ کی طرف سے ڈیرل میچل نے شاندار134رنوں کی شاندار اننگ کھیلی لیکن وہ اپنی ٹیم کو کامیابی دلانے میں ناکام رہے۔اس کے علاوہ کپتان کین ولیمسن نے69رنوں کی اننگ کھیلی۔گیلن فلپس نے41رن بنائے۔ اس کے علاوہ کوئی بھی کیوی بلے بازی کچھ خاصل نہیں کرسکا۔ پہلا سیمی فائنل میچ آج ( 15 نومبر) ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ اس میچ میں ٹیم انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ روہت شرما کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ بالکل درست ثابت ہوا۔ ہندوستانی بلے بازوں نے نیوزی لینڈ کے گیند بازوں کی جہاں دل چاہا وہیں دھنائی کی۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 397 رنوں کا ہمالیائی اسکور کھڑا کیا۔
ہندوستان کی شروعات شاندار رہی۔ کپتان روہت شرما ( 47)، شبھمن گل ( 80) نے پہلے 8.2 اوورز میں 71 رنز جوڑے۔ شوبھمن گل بھی اچھے رابطے میں نظر آئے لیکن وہ 79 کے اسکور پر ریٹائر ہو کر ریٹائر ہٹ ہو گئے۔ اس کے بعد وراٹ کوہلی ( 117) نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی 50ویں سنچری بنائی۔ اس طرح وہ ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔ شریس ایئر ( 105) نے بھی طوفانی سنچری اسکور کی۔ نیوزی لینڈ کے سب سے کامیاب باو¿لر ٹم ساو¿تھی رہے جنہوں نے 3 کامیابیاں حاصل کیں۔ساو¿تھی کافی مہنگے ثابت ہوئے لیکن انہوں نے اپنے 10 اوورز میں 100 رنز دیے۔ ٹرینٹ بولٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس کے ساتھ ہی ہندوستان نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں سب سے زیادہ اسکور بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے 26 مارچ 2015 کو سڈنی میں بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں 328/7 (50) اسکور کیا تھا۔

Related posts

’بزم جامعہ‘ طلبہ و طالبات کی نہایت فعال ادبی و ثقافتی تنظیم ہے: پروفیسر احمد محفوظ

Hamari Duniya

آرسی بی کو ڈبل دھچکا،میچ میں شکست کے بعد کپتان فاف ڈو پلیسس پر لگا اتنے لاکھ کا جرمانہ

Hamari Duniya

الیکشن قریب آتے ہی سرکاری دفاتر میں کیوں لگ جاتی ہے آگ، مدھیہ پردیش سکریٹریٹ میں لگی آگ پر 14گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا

Hamari Duniya