نئی دہلی (ایچ ڈی نیوز)۔
بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جارہے فیصلہ کن یک روزہ میچ میں بھارتی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ پر یکطرفہ جیت درج کرکے سیریز پر 2-1سے قبضہ کرلیا ہے۔ تیسرے میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کی۔ کلدیپ یادو کی خطرناک گیند بازی کی بدولت پر مہمان ٹیم صرف 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ٹرافی اٹھانے کے لئے مطلوبہ ہدف آسانی سے 19.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ہندوستان نے تین میچوں کی ون ڈے سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔100 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستان کو کپتان شیکھر دھون نے مایوس کیا ، لیکن نوجوان شبھمن گل نے ایک اور شاندار اننگز کھیلی۔ کپتان 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ ایشان کشن بھی صرف 10 رنز بنا سکے۔
شریس ایئر کے ساتھ مل کر گل نے ٹیم کو جیت کے قریب تک پہنچا دیا۔ تاہم گل اپنی نصف سنچری سے 1 رن سے چوک گئے۔ وہ 57 گیندوں پر 49 رنز بناکر پویلین لوٹے۔ ہندوستان نے تین میچوں کی سیریز میں پہلا ون ڈے میچ ہارنے کے بعد شاندار واپسی کی اور پھر ٹرافی پر قبضہ کرلیا۔ منگل کو کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بارش نے شروع میں کچھ وقت ضائع کیا، لیکن ٹیم انڈیا نے جنوبی افریقہ پر گرفت مضبوط کرنے میں دیر نہیں کی۔ 66 رنز تک آدھی ٹیم لوٹ چکی تھی اور اس کے بعد کلدیپ یادو نے آکر ایک ہی جھٹکے میں ٹیم کا صفایا کردیا۔ 18.5 اوور میں 5 وکٹیں گنوانے والی ٹیم 27.1 اوورز میں 99 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔میچ کے اصل ہیرو کلدیپ یادو تھے، جنہوں نے صرف 4.1 اوورز کی گیند بازی میں 18 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ ویسے واشنگٹن سندر نے کوئنٹن ڈی کاک کی وکٹ لے کر جنوبی افریقہ کو پہلا جھٹکا دیا۔ اس کے بعد محمد سراج نے ملان اور ریزا ہینڈرکس کی وکٹیں لے کر ٹیم کو دباو میں ڈال دیا۔
شہباز احمد اور پھر رہی سہی کسر آخر میں کلدیپ نے پوری کردی۔ شہباز، سراج اور سندر نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔قبل ازیںہندوستانی کرکٹ ٹیم نے تیسرے اور آخری ون ڈے میں جنوبی افریقہ کو 27.1 اوورز میں صرف 99 رنز پر ڈھیر کردیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ہینرک کلاسین نے 34 رنز بنائے۔اس میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ جنوبی افریقہ کی شروعات خراب رہی اور تیسرے اوور میں واشنگٹن سندر نے کوئنٹن ڈی کاک ( 06) کو پویلین بھیج کر ہندوستان کو پہلی کامیابی دلائی۔
آٹھویں اوور میں محمد سراج نے 25 کے مجموعی سکور پر جانیمان مالان ( 15) کو آو¿ٹ کر کے بھارت کو دوسری کامیابی دلائی۔ اس کے بعد سراج نے ایڈن مارکرم ( 03) کو بھی پویلین بھیجا۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 27.1 اوورز میں 99 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے صرف ہینرک کلاسین ہی تھوڑی جدوجہد کر سکے اور 34 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ ملان نے 15 اور مارکو جینسن نے 14 رنز بنائے۔