March 17, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

بھارت بنا چمپئنز کا چمپئن، تیسری مرتبہ چمپئنز ٹرافی پر قبضہ، کیوی بے بس نظر آئے

دبئی 9 مارچ ۔ بھارت نے اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ قائم کرتے ہوئے تیسری مرتبہ چیمپئنز ٹرافی جیت لی۔ بھارت نے 12 سال کے وقفے کے بعد چیمپئنز ٹرافی جیتی ہے۔

حالانکہ نیوزی لینڈ سے مقابلہ کو لیکر خود کپتان روہت شرما بہت زیادہ دباؤ میں تھے کیونکہ کئی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اگر بھارت جیتنے میں ناکام رہا تو یہ روہت کا آخری بین الاقوامی کھیل ہوسکتا ہے۔ ایسے میں کپتان نے بلے سے مثال پیش کی اور ہندوستان کو تین چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی تاریخ کی واحد ٹیم بننے میں مدد دی۔ روہت بیک ٹو بیک آئی سی سی ٹرافی جیتنے والے پہلے ہندوستانی کپتان بھی بن گئے۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے، نیوزی لینڈ نے ابتدائی طور پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ول ینگ اور کین ولیمسن جلد ہی آوٹ ہوئے۔ رچن رویندرا، جو پاور پلے میں اہم کھلاڑی تھے وہ بھی کچھ خاص نہ کر سکے۔ وہ 29 گیندوں پر 37 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ چار پر بیٹنگ کرنے والے ڈیرل مچل ایک بار پھر مضبوط ستون ثابت ہوئے۔ انہوں نے دباؤ میں آکر نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے ہندوستانی گیند بازوں کا خوب مقابلہ کیا۔

گلین فلپس نے ان کا بھرپور ساتھ دیا، ورون چکرورتی کے ہاتھوں آوٹ ہونے تک وہ 34 رن بنا بنا چکے تھے ۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد مائیکل بریسویل کریز پر آئے جنہوں نے 40 گیندوں پر 53 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ان کی نصف سنچریوں کی بدولت نیوزی لینڈ نے پہلی اننگز میں 251 رن بنائے۔ بھارت کی جانب سے ورون اور کلدیپ یادیو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

بلے سے کپتان روہت نے شاندار شروعات کی۔ انہوں نے پریشر لیا اور ڈیلیور کیا۔ یہاں تک کہ جب شبھمن گل اور وراٹ کوہلی جلدی آوٹ ہوگئے، روہت نے گیئرز نہیں بدلے اور 83 گیندوں پر شاندار76 رن بنائے۔ اپنی اننگز کی بدولت، 37 سالہ روہت شرما نے ون ڈے کرکٹ میں کسی بھارتی کپتان کے سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں سچن تندولکر کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ان کے آؤٹ ہونے کے بعد شریس ایئر اور اکشر پٹیل نے کھیل کو سنبھالا اور 61 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔ ان کے آؤٹ ہونے کے بعد، ذمہ داری کے ایل راہل نے سنبھالی، جنہوں نے 34 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ہاردک پانڈیا نے ان کا بھرپور ساتھ دیا لیکن 18 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوگئے۔ آخر میں، یہ راہل اور جڈیجہ ہی تھے جنہوں نے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

Related posts

پڑوسی ممالک کا خاص خیال:بھارت نے بھوٹان کی مدد کے لیے کھول دیا خزانے کا منہ 

Hamari Duniya

کیجریوال نے اپنے تمام امیدواروں کو جیت کا یقین دلایا

Hamari Duniya

انڈین بینک نے قرضوں پر سود کی شرح میں کتنافیصد کیا اضافہ؟

Hamari Duniya