14.1 C
Delhi
December 10, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

ٹی۔20 عالمی کپ میں بھارت کو 5 وکٹ سے ملی پہلی شکست

Lungi Ngidi

نئی دہلی: آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے گروپ بی کی بھارت اور ساؤرتھ فریقہ کی ٹیموں کے درمیان شاندار مقابلہ ہوا۔ بھارت کی جانب سے دیئے گئے 134 رنوں کے ہدف کا جنوبی افریقہ نے 5 وکٹ گنوا کر حاصل کرلیا۔ جنوبی افریقہ کا آغاز اچھا نہیں رہا اور اس کے چار وکٹ جلدی جلدی گر گئے۔ لیکن بعد کے بلے بازوں نے مزید نقصان نہیں ہونے دیا۔ جنوبی افریقہ کی جیت کے ہیرو رہے ایڈن مارکرم اور ڈیوڈ ملر رہے۔ ڈیوڈ ملر 59 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ ایڈن مارکرم 52 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ بھارت کی جانب سے ارشدیپ نے دو وکٹ اور محمد شمی، ہاردک پانڈیا اور اشون نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

نوبی افریقہ کے چار بلے باز آؤٹ ہوچکے ہیں اور میں میں صرف چار اوور باقی ہہں۔جنوبی افریقہ 102 رن چار  وکٹ کے نقصان پر بنا چکی ہے۔ پہلے دس اوور میں جنوبی افریقہ کے گیند باز حاوی تھے لیکن اس کے بعد بھارتی بلے بازجنوبی افریقہ کے گیند بازوں پر حاوی ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ سوریہ کمار یادو زبردست بلے بازی کی بدولت بھارت نے اپنی پہلی اننگ میں 133 رن بنا کر جنوبی افریقہ کو 134 رنوں کا ہدف دے دیا  ہے۔ ۔سوریہ کمار یادو نے 40 گیندوں پر 3 چھکے اور 6 چوکے کی مدد سے 68 رن بنا ئے۔ اور بھارت کو قابل احترام اسکور تک پہنچا دیا۔  سوریہ کمار کے علاوہ کوئی بلے باز کریز پر نہیں جم سکا۔ اور اس کے 8 بلے باز دہائی کے ہندسہ میں نہیں پہنچ سکے۔

Suriya Kumar Yadav
Surya Kumar Yadav

بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا لیکن اس کا یہ فیصلہ صحیح نہیں ثابت ہوا۔  محض 23رن کے اسکور پر ہی روہت شرما آوٹ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد بھارت جلد ہی  26 کے مجموعی اسکور پر کے ایل راہل بھی چلتے بنے۔

روہت شرما نے 15 رن اور کے ایل راہل صرف 9 رن ہی بناسکے۔ اس کے بعد وراٹ کوہلی بھی آج زیادہ کچھ نہیں کرسکے اور محض  12 رن بناکر ہی پویلین لوٹ گئے۔ دیپک ہڈا صفر اور ہاردک پانڈیا بھی جلد ہی بھارتی ٹیم کو مشکل حالات میں چھوڑ کرچلے گئے۔ خبر لکھے جانے تک  بھارتی ٹیم نے 10 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 67 رن بنالئے تھے۔

سوریہ کمار یادو 23 رن اور دنیش کارتک 02 رن بنا کر کریز پر جدوجہد کررہے ہیں اور ہندوستانی ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے کی کوشش کررہی ہے۔  ساؤتھ افریقہ کی طرف سے لنگی نگیدی بہت ہی خطرناک گیند باز ثابت ہوئے جنہوں نے بھارتی ٹیم کی کمرتوڑ کررکھ دی۔ انہوں نے تین اوور کی گیند بازی میں محض 17 رن دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا۔  اس علاوہ اورنچ نورٹجے نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

Related posts

مدتوں رویا کریں گے جام وپیمانہ تجھے

Hamari Duniya

ملک میں فرقہ وارانہ صورتحال سے دلبرداشتہ مسلم دانشور نے وزیراعظم کو لکھا خط، ملاقات کیلئےمانگا وقت

Hamari Duniya

نوکری سے نکالنے کے پہلے ذہن سازی: حکومت کے چال کو سمجھیں

Hamari Duniya