27.1 C
Delhi
October 13, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

اقوام متحدہ میں بھارت نے پھر پاکستان کو لتاڑا، جموں وکشمیر بھارت کا اٹوٹ حصہ

United Nation

نیویارک۔ پاکستان بار بار ذلیل ہونے کے باوجود بھی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہاہے۔ بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کوخوب اقوام متحدہ میں خوب لتاڑا۔ اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل مندوب روچیرا کمبوج نے پورے جموں و کشمیر کو ہندوستان کا اٹوٹ حصہ قرار دیتے ہوئے پاکستان کی سرزنش کی۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی بوکھلاہٹ ایک بار پھر کھل کر سامنے آئی ہے ۔ دراصل وہ کشمیر کو ہر مسئلے کے بیچ میں لانے کی عادت باز نہیں آ رہا ہے ۔ جب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ پر بحث ہو رہی تھی تو پاکستان کے سفارت کار منیر اکرم نے کشمیر کا موازنہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ سے کیا۔ بھارت نے اس موازنہ کو قبول نہیں کیا اورپاکستان کو اس کی اس حرکت کے لئے تنقید کا نشانہ بنایا۔
اقوام متحدہ میں ہندوستان کی مستقل مندوب روچیرا کمبوج نے پاکستان پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین اور روس کے درمیان جنگ جیسے سنگین مسئلے پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بحث ہو رہی ہے لیکن حیرت ہے کہ اس فورم کا ایک مندوب کے ذریعے غلط استعمال کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میرے ملک (بھارت) کے خلاف فضول اور بے معنی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
بھارتی سفارت کار کمبوج نے کہا کہ بار بار جھوٹ بولنے کی ذہنیت رکھنے والے ممالک ہمیشہ ہمدردی حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے بیان کے بعد پاکستان اجتماعی توہین کا مستحق ہے۔ جموں و کشمیر کا پورا خطہ ہمیشہ ہندوستان کا اٹوٹ اور لازم و ملزوم حصہ رہے گا۔ پاکستانی نمائندے کے ماننے یا نہ ماننے سے اس پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔ پاکستان پر دہشت گردی پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان سے دہشت گردی بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ ہمارے شہری اپنی زندگی اور آزادی کے حق سے لطف اندوز ہو سکیں۔ اس کے باوجود پاکستان کی طرف سے دہشت گردی کی مسلسل حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔

Related posts

پاکستان میں شوال 1445ھ کا چاند نظر آگیا، عیدالفطر کل منائی جائے گی

Hamari Duniya

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اتنی زیادہ کمی کے باوجودملک میں قیمتیں کم کیوں کم نہیں ہورہی ہیں، کانگریس شدید برہم

Hamari Duniya

جموں وکشمیر میں بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں ارمیلا ماتونڈکر

Hamari Duniya