33.1 C
Delhi
May 20, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

بھارت ۔ پاکستان کرکٹ شائقین کیلئے خوشخبری،کرکٹ کے سپر پاورملک میں ہوگا پاک ۔بھارت کے درمیان ٹیسٹ میچ؟

India-Pakistan-Test Match

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز ڈیسک)۔
کرکٹ شائقین کیلئے زبردست خوشخبر ی ملنے والی ہے۔بھارت اور روایتی حریف کے درمیان ایک مرتبہ پھر کرکٹ کے میدان پر زبردست مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ لیکن یہ مقابلہ یک روزہ یا ٹی-20نہیں بلکہ ٹسٹ میچ میچ کرکٹ کا سپرپاور کہے جانے والے ملک آسٹریلیا میں ہوگا۔
جی ہاں! میڈیا رپورٹ میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ملبورن کرکٹ کلب اور وکٹوریہ گورنمنٹ نے پاک بھارت ٹیسٹ کی میزبانی کے لیے باضابطہ طور پر کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ کر لیا۔ملبورن کرکٹ کلب ایم سی جی کے تمام انتظامات سنبھالتی ہے۔
ایم سی سی کے چیف ایگزیکٹو اسٹیورٹ فوکس نے یہ انکشاف ریڈیو کمنٹری کے دوران کیا۔اسٹیورٹ فوکس نے آسٹریلیا اور ساؤتھ افریقہ ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کمنٹری کے دوران کرکٹ آسٹریلیا سے رابطوں کا بتایا۔ایم سی سی اور وکٹوریہ گورنمنٹ نے اکتوبر میں پاک بھارت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ کے کامیاب انعقاد کے بعد کرکٹ آسٹریلیا سے رابطہ کیا۔اسٹیورٹ فوکس کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان اور بھارت کے میچ کی میزبانی کر کے اچھا لگے گا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت اور پاکستان کا میچ ایم سی جی میں ورلڈ کپ میں 90293 تماشائیوں نے دیکھا ، لگاتار تین ٹیسٹ میچ ایم سی جی میں شاندار ہوں گے۔اسٹیورٹ فوکس نے کہا کہ روزانہ اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھرا ہو گا، ہم نے اس حوالے سے پوچھا ہے ، یہ معاملہ بہت پیچیدہ ہے لیکن ہم نے اور وکٹوریہ حکومت نے کرکٹ آسٹریلیا سے بات کی ہے، مصروف ترین شیڈول سب سے بڑا چیلنج ہو گا۔
اسٹیورٹ فوکس نے امید ظاہر کی کہ کرکٹ آسٹریلیا اس حوالے سے آئی سی سی سے بات کرے گا اور کوششیں جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہاؤس فل میں کھیل کے جشن کے لیے شاندار ماحول ہو گا، نیوٹرل وینیو پر ٹیسٹ سیریز یا ٹیسٹ کھیلنا پاکستان اور بھارت کے بورڈز کے ہاتھ میں ہے۔ترجمان کرکٹ آسٹریلیا نے کہا کہ اگر دونوں بورڈز کے درمیان کوئی معاہدہ ہوتا ہے تو کرکٹ آسٹریلیا کو میزبانی میں دلچسپی ہو گی۔ترجمان کے مطابق رضامندی دونوں بورڈز نے ظاہرکرنا ہے دونوں ٹیموں کے اسپورٹرز کی ایک بڑی تعداد آسٹریلیا میں موجود ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آخری ٹیسٹ میچ 2007 میں ہوا تھا، پاکستان اور بھارت نے 2013 کے بعد باہمی سیریز نہیں کھیلی۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی ورلڈ کپ اور ایشیا کپ میں مد مقابل آتی ہیں۔

Related posts

ڈاکٹر شمس اقبال نے قومی اردو کونسل کے ڈائرکٹر کا چارج سنبھالا

Hamari Duniya

یوم پیدائش: بالی ووڈ کا شہنشاہ امیتابھ بچن

Hamari Duniya

معیاری تعلیم اور بہتر روز گار کا ضامن الامین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی

Hamari Duniya