نئی دہلی (ایچ ڈی نیوز)۔
بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلے گئے تین یک روزی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھی بھارت کو ملی شکست کے بعد سابق کرکٹروں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔
سابق جارحانہ سلامی بلے باز وریندر سہواگ نے بنگلہ دیش کے خلاف بھارتی ٹیم کو ملی شرمناک شکست پر طنز کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر کئے گئے اپنے پوسٹ میں سابق بھارتی بلےباز نے قومی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ کریپٹو کرنسی سے بھی تیز گر رہی ہے اپنی کارکردگی یار
وریندر سہواگ نے بھارتی ٹیم کو کارکردگی بہتر کرنے کا مشورہ بھی دیا ۔ بنگلہ دیش کے خلاف بھارت ٹیم کو ملی مسلسل دوسری شکشت کے بعد سہواگ نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو کارکردگی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔
بنگلادیش نے دوسرے ایک روزہ میچ میں بھارت کو 5 رنز سے شکست دی تھی۔
میرپور میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ پر 271 رنز بنائے اور بھارت کے لیے 272 رنز کا ہدف سیٹ کیا تھا۔بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹ پر 266 رنز بنا سکی تھی۔