35.6 C
Delhi
May 17, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

انڈیا اسلامک کلچرل سینٹرالیکشن 2024:ایم آصف حبیب نے اپنے منصوبوں اور عزم کو میڈیا اور ممبران کے سامنے پیش کیا

M Asif Habib

نئی دہلی،07جولائی(ایچ ڈی نیوز)۔
انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کا الیکشن اپنے عروج کوپہنچ چکا ہے۔سبھی گروپ زور شور سے ممبران کو اپنی طرف متوجہ کرنے کیلئے میٹنگوں کا انعقاد کررہے ہیں، اور ان کے سامنے اپنے مستقبل کے منصوبے اور عزم کے بارے میں بتارہے ہیں۔اسی سلسلے میں ایم آصف حبیب گروپ کی جانب سے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم آصف حبیب کی پوری ٹیم اور ممبران کافی تعداد میں موجود تھے۔اس موقع پر ایم آصف حبیب نے بتایا کہ وہ اگر انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر(آئی آئی سی سی) کے صدر منتخب ہوتے ہیں تو سینٹر کی ضروریات کو سامنے رکھ کر اس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے، اور آئی سی سی کو ایک ماڈل کے طور پر پیش کریں گے تاکہ آنے والے دنوں میں مزید نئے سینٹرز کھولے جاسکیں۔

M Asif Habib

انہوں نے کہا کہ سینٹر کو جس مقصد کیلئے قائم کیا گیا تھااب تک وہ کام نہیں ہوسکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامک سینٹر کو کلب کہاجائے، یاریسٹورینٹ کہا جائے یہی نہیں سمجھ میں رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سینٹر کو صرف خوبصورت بلڈنگ ،کھانے اور گیسٹ ہاو¿س بنانے کے لئے قائم نہیں کیا گیا تھا۔ سینٹرکے لائبریری کی حالت زار پرانہوں نے اپنے غم و غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے ویژن کے بارے میں تفصیل سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ ہمارا منصوبہ یہ ہے کہ ہم ملک کے پانچ بڑے شہروں، ممبئی، کولکاتہ، بنگلور، لکھنؤ اورحیدرآباد میںنئے سینٹر کھولیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم ممبران کی مدد سے مختلف حکومتوں اور اداروں سے ملی مسائل پر مذاکرات کریں گے اور اپنے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔اسلامی ثقافت ، اقدار اور تہذیب کو دوسرے مذاہب تک پہنچانے کیلئے مختلف مسلم ممالک کے ساتھ مذہبی اور ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کریں گے اور اسلاموفوبیا کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

M Asif Habib

اس کے علاوہ اسلامک سینٹر میں ہر میڈیکل کیمپس لگانے اور ضرورتمندوں کو مفت میڈیکل مددفراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا۔انہوں نے اپنا ویژن پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئی آئی سی سی کو حادثوں اور قدرتی آفات سے متاثر لوگوں کی مدد کے لئے ریلیف کمیٹی بناکر اپنے ریسورسز کا استعمال کریں گے۔طلباءاور کھیلوں سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے سالانہ ایوارڈز تقریبات منعقد کرنے اور سیلیکٹ کمیٹی کی سفارش پر ضروری مدد فراہم کرنے کا بھی وعدہ انہوں نے کیا۔
قبل ازیں انہوں نے اپنے پینل کے ارکان کا میڈیا کے سامنے تعارف بھی کرایا۔ایم آصف حبیب صدر، آصف کمال نائب صدر،بورڈ آف ٹرسٹی میں خواجہ محمد شاہد،شرافت اللہ،سید اعجاز رضوی،پروفیسر احسان احمد خان،شیویندر تومر،محمد نوشادصدیقی،محمد فیصل فریدی،ممبرآف ایگزیکٹیو کمیٹی میں پروفیسر ڈاکٹر شمامہ احمد،محمد طارق امین، ارمان احمد خان،ڈاکٹر سحر قریشی امیدوار ہیں۔ اب دیکھنے والی بات یہ ہوگی کہ انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر کے کتنے ممبران کی حمایت ایم آصف حبیب گروپ کو ملتا ہے۔

Related posts

دہلی میں عوام کے مینڈیٹ کا مذاق، میئر کا انتخاب آج بھی نہیں ہوسکا، ایک دوسرے کے کونسلروں کی خریدوفروخت کا الزام

Hamari Duniya

ہنڈن برگ کیس: میڈیا رپورٹنگ  پر پابندی عائد کرنے کی درخواست خارج

Hamari Duniya

اے ایم پی نے یوم جمہوریہ کے موقع پر طلبہ کے لیے  قومی مہم کا آغاز کیا، اس کے پیچھے یہ ہے مقصد

Hamari Duniya