آج، 5 دسمبر کو ہندوستان کی جی 20 صدارت کے پانچ کلیدی فوکس ایریاز پر اہم بات چیت کا آغاز ہوا۔ ’ٹیکنالوجیکل ٹرانسفارمیشن‘ اور ’گرین ڈیولپمنٹ اینڈ لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ (لائف)‘ کے پہلے دو سیشنز کے علاوہ ’عالمی اور علاقائی معیشت: امکانات اور چیلنجز‘پر مذاکرات اور جی 20 کے رکن ممالک کے درمیان ایک غیر رسمی ’چائے پہ چرچہ‘ کا بھی انعقاد کیا گیا ۔
ہندوستان کی جی 20 صدارت کی پہلی شیرپا میٹنگ، جو 4 سے 7 دسمبر 2022 کو شیڈول ہے، نے کل ادے پور میں بین الاقوامی شیرپاؤں، ان کے وفود اور مدعو بین الاقوامی تنظیموں (آئی اوز) کے سربراہان کا خیرمقدم کیا۔ میٹنگ کے پہلے دن مختلف سرگرمیاں، تعاملات اور تقریبات ہوئیں جن میں ایک غیر رسمی میڈیا بات چیت ’پائیدار ترقی کے اہداف: 2030 ایجنڈے کے وسط میں زندگی کی تبدیلی‘ پر ایک ضمنی تقریب، جل سانجھی آرٹ کی نمائش، مندوبین کے لیے ایک نیٹ ورکنگ ایونٹ، ایک ڈیزرٹ میوزک سمفنی اور دن بھر مختلف ثقافتی پرفارمنس شامل ہیں۔
ہمارے 13 ورکنگ گروپوں میں ہندوستان کی جی 20 ترجیحات کے جائزہ کے ذریعے پہلی شیرپا میٹنگ کی بات چیت ہندوستان کے جی 20 شیرپا، جناب امیتابھ کانت نے شروع کی تھی۔ شیرپا نے گلوبل ساؤتھ کی حقیقی آواز کے طور پر ہندوستان کے فرض کو بھی اجاگر کیا، جی 20 چیئر کے طور پر اپنے رول کا استعمال کرتے ہوئے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان خوشگوار تعاون قائم کرنے پر زور دیا۔ وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمے کے سکریٹری جناب اجے سیٹھ نے اس کے بعد آج دنیا کو درپیش کلیدی اقتصادی چیلنجوں کا خاکہ پیش کیا، جن کا سامناکرنے کے لیے جی 20 ممالک کی اجتماعی صلاحیت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
اس کے بعد ڈیجیٹل معیشت، صحت اور تعلیم پر ورکنگ گروپس کی شرکت کے ساتھ ٹیکنالوجیکل تبدیلی پر پہلا اجلاس شروع ہوا۔ مندوبین نے اپنے ممالک میں مختلف شعبوں میں ڈیجیٹلائزیشن کو تیز کرنے کے موجودہ چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ جی 20 ممالک کے مندوبین، مدعو کئے گئے مہمان اور آئی اوز نے متعدطریقوں کے ذریعے ٹیکنالوجی کی طاقت کا بہتر طریقے سے فائدہ اٹھانے کے لیے کلیدی تدابیر کے بارے میں بتایا۔ سائبر سیکیورٹی کی اہمیت، ٹکنالوجیکل خدمات اور بنیادی ڈھانچے تک رسائی کو بڑھانے میں شمولیت اور دیگر موضوعات کے علاوہ ڈیجیٹل مہارت کو بھی بات چیت میں اجاگر کیا گیا۔
’سبز ترقی اور طرز زندگی برائے ماحولیات (لائف)‘ پر دوسرے اجلاس میں آب و ہوا کی تبدیلیوں کا اجتماعی طور پر مقابلہ کرنے کے لیے موثر حکمت عملیوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔ صرف سبز اور توانائی کی منتقلی کو آسان بنانے کی ضرورت کو پلیٹ فارم بنایا گیا، جس میں ہندوستان کے جی 20 شیرپا نے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز) کو حاصل کرنے کے لئے اجتماعی کارروائی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس سیشن میں ڈیولپمنٹ (ڈی ڈبلیو جی)، توانائی کی منتقلی (ای ٹی ڈبلیو جی)، آب و ہوا کی پائیداری سے متعلق ورکنگ گروپ (سی ایس ڈبلیو جی) اور ڈیزاسٹر رسک ریزیلینس اینڈ ریڈکشن ( ٖڈی آر آر ڈبلیو جی) ورکنگ گروپوں نے شرکت کی۔ شریک ممالک نے ہندوستان کی ’لائف‘ پہل کی ستائش کی اور ایجنڈے کو عملی جامہ پہنانے کے لیےتعاون اور عزم کا اظہار کیا۔
اس کے بعد ’’عالمی اور علاقائی معیشت: امکانات اور چیلنجز‘‘ پر ایک مذاکرے کا انعقاد کیا گیا۔ ہندوستان میں آئی ایم ایف کے ریزیڈنٹ نمائندے جناب لوئی بریور اور آئی ایم ایف کے اسٹریٹجی اینڈ پالیسی ڈپارٹمنٹ کی ڈپٹی ڈائریکٹر محترمہ کرسٹینا کوسٹیال نے ایک فکر انگیز بحث شروع کی جس میں آج کے اہم عالمی اقتصادی چیلنجوں کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی۔ اس مذاکرے میں معاشی ناہمواریوں کا مقابلہ کرنے سے متعلق اہم معاملات اور زیادہ لچکدار بننے کےلئے دنیا کے لیے اہم خیالات پیش کیے گئے۔
اس کے علاوہ شام کو چائے پر ایک بات چیت – ’چائے پہ چرچہ‘، گہرے باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور جی 20 کے رکن ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے منعقد کی گئی۔ ادے پور کے تاریخی مانیک چوک کی سیر کے دوران، جی 20 شیرپاؤں کو روایتی ہندوستانی جیکٹس، صافے/پگڑی اور اسٹالز فراہم کیے گئے تاکہ ان کے راجستھان کے مستند ثقافتی تجربے کو مزید تقویت ملے۔ دوسرے روز کا اختتام ادے پور کے شاندار مقام جگمندر میں راتری بھوج پر سمواد (رات کے کھانے پر گفتگو) کے ساتھ ہوا۔
ہندوستان، جی 20 شیرپاؤں اور وفود کو ہماری بہترین مہمان نوازی فراہم کرارہا ہے۔ متعدد ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے، تاریخی مقامات اور قدرتی مقامات کے دورے، راجستھانی فن اور دستکاری کی نمائش کے ذریعے، ہندوستان کا مقصد ایک منفرد تجربہ اور ہماری مالا مال تاریخ اور روایات کی ایک جھلک پیش کرنا ہے۔ سفید سنگ مرمر کے فن تعمیر اور خوبصورت جھیلوں کے لیے معروف شہر ادے پور میں وفود کا یہ دورہ قابل ذکر اور یادگار ہوگا۔