سترہ سال کا طویل انتظار ختم، بھارت جنوبی افریقہ کو شکست دے کر دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ چیمپئن بن گیا۔
بارباڈوس، برج ٹاؤن / نئی دہلی 29 جون (ایچ ڈی نیوز) روہت شرما کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے تاریخ رقم کی ہے۔ ٹیم انڈیا نے آج29 جون کو T20 ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میچ میں جنوبی افریقہ کو 7 رنوں سے شکست دے کر فائنل میں خطاب جیت لیا۔ اس جیت کے بعد ویراٹ کوہلی نے مداحوں کو جھٹکا دیا ہے۔ کوہلی نے T20 کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کا آخری ٹی 20 میچ ہے آپ کو بتا دیں کہ ہندوستان نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر دوسری بار ٹی 20 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے اس سے قبل سال 2007 میں ورلڈ کپ جیتا تھا۔ بھارت کی جیت کے ہیرو ویرات کوہلی رہے جنہوں نے 76 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہیں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ہے۔
فائنل میچ بہت ہی سنسنی خیز رہا اور بھارت نے آخری گیند پر میچ جیت لیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو شکست دے دی۔
