27.1 C
Delhi
September 19, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

کرکٹ مداحوں کو مایوس، اس خوبصورت اسٹیڈیم میں نہیں ہوگا انڈیا۔ آسٹریلیا کا میچ، یہ ہے وجہ

Dharamshala Stadium

دھرم شالہ ، 12 فروری (ایچ ڈی نیوز)۔
بارڈر-گواسکر ٹیسٹ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ اب دنیا کے خوبصورت کرکٹ اسٹیڈیموں میں سے ایک دھرم شالہ میں نہیں کھیلا جائے گا۔ بی بی سی آئی نے اب اس میچ کو بنگلور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میچ کو بنگلور منتقل کرنے کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ دھرم شالہ اسٹیڈیم کا آؤٹ فیلڈ تیار نہیں ہے۔ اب یہ میچ بنگلورو میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی بارڈر-گاوسکر ٹرافی سیریز 9فروری سے شروع ہوچکی ہے۔ اس سیریز کا تیسرا ٹسٹ میچ یکم مارچ سے پانچ مارچ کے درمیان دھرم شالہ میں کھیلا جانا تھا، لیکن اب یہ میچ بنگلور کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
ادھر اس فیصلے سے خاص کر جہاں کرکٹ مداحوں کی امیدیں ٹوٹی ہیں۔ وہیں ایچ پی سی اے کے لئے بڑا دھچکا ہے۔ اس میچ کی تیاریوں کو لے کر ایچ پی سی اے نے کافی محنت کی تھی۔

Related posts

ارجنٹینا بنا فیفا عالمی کپ کا چمپئن، فرانس کو شکست دے کر رقم کی تاریخ

Hamari Duniya

ہولی اور شب برأت کے موقع پر پیار و محبت کی مثال پیش کریں، معروف سیاسی رہنما کی اپیل

Hamari Duniya

امریکی کانگریس میں اسلام سے متعلق اہم بل پیش، کیا دنیا پر اس کا اثر پڑے گا؟

Hamari Duniya