24.1 C
Delhi
November 6, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

Independence Day لال قلعہ کے فصیل سے وزیراعظم کا خطاب، اب سیکولر سول کوڈ کا شوشہ چھوڑا

Independence Day

Independence Day

نئی دہلی، 15 اگست (ایچ ڈی نیوز)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو لال قلعہ کی فصیل سے قوم سے اپنے خطاب میں’نیشن فرسٹ ‘کے اپنے عزم کومقدم رکھتے ہوئے گزشتہ 10 سالوں میں اپنی حکومت کی پالیسی اور حصولیابیوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے بنیادی ضروریات کے لیے کام کیا جس کا فائدہ آج محروم معاشرہ اٹھا رہا ہے۔ ان کی حکومت نے سیاسی فائدہ نہ دیکھتے ہوئے مستقبل سے متعلق اصلاحات کیں۔ انہی کا نتیجہ ہے کہ آج ‘مائی -باپ’ کلچر بدل گیا ہے اور حکومت خود مستحقین تک پہنچ رہی ہے۔
وزیر اعظم نے اپنی حکومت کے وژن کو سامنے رکھا اور ہم وطنوں سے ذات پات اور مذہب کے دائرے سے اوپر اٹھ کر ملک کی ترقی میں اپنا تعاون دینے کی اپیل کی۔ انہوں نے یکساں سول کوڈ کے بارے میں بات کی، خواتین پر ہو رہے مظالم کے واقعات اور بنگلہ دیش میں اقلیتوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ ملک کے اندر اور باہر سے ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہی طاقتوں کے تئیں اہل وطن کو آگاہ کیا۔

Independence Day
A panoramic view on the occasion of 78th Independence Day celebrations at Red Fort, in Delhi on August 15, 2024.

Independence Day
تبدیلی کے لیے اصلاح کا راستہ
وزیر اعظم نے اپنی حکومت کو تیسری بار منتخب کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ سماج کی طاقت کو لے کر ترقی یافتہ ہندوستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی سمت کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان-2047 صرف تقریر کے الفاظ نہیں ہیں۔ اس کے پیچھے سخت محنت جاری ہے، ملک کے کروڑوں لوگوں سے تجاویز لی جا رہی ہیں۔ ہم نے زمینی سطح پر بڑی اصلاحات نافذ کی ہیں۔ غریب ہوں، متوسط طبقہ ہو، محروم ہوں، ہمارے نوجوانوں کے عزم اور خواب ہوں یا ہماری بڑھتی ہوئی شہری آبادی ہو، ہم نے ان سب کی زندگیوں میں تبدیلی لانے کے لیے اصلاح کا راستہ چنا ہے۔ وہ آج کہہ سکتے ہیں کہ ہماری اصلاح کا راستہ ترقی کا بلیو پرنٹ بنا ہو ا ہے۔

Independence Day
PM addressing the Nation on the occasion of 78th Independence Day at Red Fort, in Delhi on August 15, 2024.

Independence Day
بد نیت والوں کونیک نیت سے جیتیں گے
وزیر اعظم مودی نے اپنی تقریر میں اندرونی اور بیرونی چیلنجوں کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ چند نا امید عناصر کی گود میں بیٹھ کر برے لوگ تباہی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔ ملک کو انہیں سمجھنا ہو گا۔ ساتھ ہی عالمی طاقتوں کو یہ بھی سمجھنا ہو گا کہ ہندوستان کی ترقی کسی کے لیے بحران نہیں ہے۔ یہ طاقتیں بحران پیدا کرنے والے ہتھکنڈوں میں ملوث نہ ہوںتاکہ ہندوستان کو آگے بڑھنے کے لئے مزید محنت کرنا پڑے۔ ہم بد نیت لوگوں کو نیک نیت سے شکست دیں گے۔

Independence Day
PM unfurling the Tricolour flag on the occasion of 78th Independence Day celebrations at Red Fort, in Delhi on August 15, 2024.

Independence Day
سیکولر سول کوڈ
وزیر اعظم نریندر مودی نے یکساں سول کوڈ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آئین بنانے والوں نے اس کا خواب دیکھا تھا اور ہمیں اسے پورا کرنا ہوگا۔ ملک کو فرقہ وارانہ سول کوڈ کے بجائے سیکولر سول کوڈ کی طرف بڑھنا ہو گا۔ سپریم کورٹ نے بھی مختلف سول کوڈز پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ملک کو اس پر وسیع تر تبادلہ خیال کرنا ہوگا۔ ملک کو مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے والے قوانین کی ملک میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔

A panoramic view on the occasion of 78th Independence Day celebrations at Red Fort, in Delhi on August 15, 2024.

Independence Day
پانچ سال میں 75 ہزار نئی میڈیکل سیٹیں
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ملک کے نوجوانوں کو میڈیل کی پڑھائی کے لیے بیرون ملک نہ جانا پڑے، اس کے لئے ان کی حکومت اگلے پانچ سالوں میں 75 ہزار نئی میڈیکل سیٹوں کی تخلیق کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہند ہندوستانی نوجوانوں کی ہنر مندی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ انہیں حیرانی ہوتی ہے کہ ہندوستانی نوجوان طب کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے کیسے کیسے ممالک میں جاتے ہیں۔ حکومت ہند چاہتی ہے کہ نوجوان ہندوستان میں ہی معیاری تعلیم حاصل کریں۔

Independence Day
بنگلہ دیش میں ہندووں سمیت اقلیتوں کے خلاف حملوں پر تشویش
انہوں نے پڑوسی ملک بنگلہ دیش کی صورتحال اور وہاں ہندووں سمیت اقلیتوں پر حملوں پر تشویش کا اظہار کیا اور یقین ظاہر کیا کہ وہاں کے حالات جلد معمول پر آجائیں گے۔ ملک کو ذات پات اور اقربا پروری سے اوپر لے جانے کے لیے انہوں نے بغیر کسی خاندانی سیاسی پس منظر کے ایک لاکھ نوجوانوں سے سیاست میں آنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ملک میں نئی ترقی ہوگی۔
گورننس میں ہر سطح پر اصلاحات کی ضرورت
گورننس کی ہر سطح پر اصلاحات کی اپیل کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس کے لیے اہداف مقرر کرنے کو کہا۔ انہوں نے کہا کہ گورننس کی ہر اکائی میں صرف دو اصلاحات کی جائیں۔ ایسا ہی پنچایت سطح پر بھی ہو۔ اگر آپ ایسا کریں گے تو دیکھتے دیکھتے لاکھوں بہتری ہو جائے گی۔ تب عام زندگی آسان ہو جائے گی۔ اگر ایسا ہوا تو ہمارے ملک کے نوجوان نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔
خواتین کے خلاف جرائم کرنے والوں کو جلد اور سخت سزا دی جائے
وزیر اعظم نریندر مودی نے لال قلعہ کی فصیل سے خواتین کے خلاف مظالم کے بڑھتے ہوئے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے گناہ کرنے والوں میں خوف پیدا کرنا بہت ضروری ہے۔ اس کے لیے مجرموں کو دی جانے والی سخت سزاوں کو بھی وسیع کوریج دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک، سماج اور ریاستی حکومتوں کو اسے سنجیدگی سے لینا ہوگا۔ خواتین کے خلاف ہونے والے جرائم کی فوری تحقیقات ہونی چاہیے، ان گھناونی حرکتوں کے ارتکاب کرنے والوں کو جلد از جلد سخت سزا دی جانی چاہیے۔ یہ معاشرے میں اعتماد پیدا کرنے کے لیے ضروری ہے۔

ملک 2036 میں اولمپکس کی میزبانی کے لیے تیار ہو رہا ہے
کھیلوں کو ترجیح دینے کے لیے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ملک 2036 میں عالمی اولمپکس کی میزبانی کے لیے تیار ہو رہا ہے۔ انہوں نے اولمپک کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور پیرا اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہندوستانی دستے کے تئیں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اپنی تقریر کے اختتام پر وزیر اعظم نے ایک بار پھر انتخابی اصلاحات کی اپنی درخواست کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ملک، ایک الیکشن کے لیے تمام جماعتوں کو آگے آنا چاہیے۔ جب بھی کوئی اسکیم لائی جاتی ہے، اسے الیکشن سے جوڑ کر دیکھا جاتا ہے۔ ایسے میں ہر موضوع پر سیاست ہوتی ہے۔ ان انتخابات کی وجہ سے ملک کے بہت سارے وسائل ضائع ہو رہے ہیں۔

Related posts

معروف مبلغ مولاناطارق جمیل کوپڑا دل کا دورہ،بیٹے نے کہا الحمد اللہ تشویش کی کوئی بات نہیں ہے

Hamari Duniya

ملک بھر میں پی ایف آئی کے خلاف این آئی اے کی کارروائی، قومی صدر سمیت106افراد گرفتار

Hamari Duniya

کرکٹ مداحوں کو مایوس، اس خوبصورت اسٹیڈیم میں نہیں ہوگا انڈیا۔ آسٹریلیا کا میچ، یہ ہے وجہ

Hamari Duniya