14.1 C
Delhi
January 26, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

مسلمانوں کی پسماندگی کا سبب تعلیم نہ ہونا: قاضی تنویر عالم

مظفرنگر میں اقراء پپلک اسکول کے زیرِ اہتمام اقراء کمپیوٹر سنٹر کا افتتاح:

مظفرنگر :15جون(عزیز الرحمن خاں / ایچ ڈی نیوز)مظفرنگر میں اقراء پپلک اسکول کے زیرِ اہتمام اقراء کمپیوٹر سنٹر کا افتتاح کیا گیا ہے۔پروگرام کی صدارت ریس الدین رانا ،مہمان خصوصی علیم الدین اسسٹنٹ ڈویلپمنٹ آفیسر ،مہمان ذی وقار کے طور پر قاضی شہر قاضی تنویر عالم نے شرکت کی نظامت کے فرائض معروف شاعر الطاف مشعل نے انجام دیئے اقرا کمپیوٹر سنٹر کے ناظم اعلیٰ حاجی اوصاف احمد انصاری نے کمپیوٹر ایجوکیشن کی اہمیت اور ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ہر طالب علم کو کمپیوٹر کی تعلیم ملے تاکہ وہ اپنی تعلیم میں چار چاند لگا پاے۔اس لئے کئی کورس جیسے بیسک،ایکسل،ایم ایس ورڈ،کو لانچ کیا گیا ہے داخلے کیلئے ایک انٹرینس ٹیسٹ کی نتیجے کے مطابق طالب علم کو فیس میں پچاس فیصد تک چھوٹ کی جاے گئ۔حاجی سلامت راہی،شہزاد علی نے کمپیوٹر ایجوکیشن کی اہمیت پر والدین کو بیدار کیا اور اپیل کی کہ سینٹر پر آکر تعلیم حاصل کر فایدہ اٹھایا جائے ۔شہر قاضی تنویر عالم نے خصوصاََ مسلمان بچوں سے کہا کہ ہمارے ملک میں آج سب سے پسماندہ اگر کوئی ہے تو وہ مسلم سماج ہے اس پسماندگی کا سبب صرف تعلیم کا نہ ہونا ہے لہذا والدین اپنے بچوں کو دینی وعصری تعلیم سے آراستہ کریں۔ملک و ملت کی خدمت کر ترقی کریں۔مہمان خصوصی عالی جناب علیم الدین نے کہا کہ ہمیں اپنا تعلیمی معیار بڑھانے کی کوشش کرنا چاہیے جیسے کہ آج ضرورت ہے آج کمپٹیشن کا دورہے دوسرے سے سبقت لے جانا ہی آگے ترقی کرنا ہے ۔سر سید احمد خاں نے مسلم یونیورسٹی علیگڑھ میں قائم کر تاقیامت ہندوستان کے مسلمانوں پر تعلیم کا احسان کیا ہے ہم لوگوں کی ذمہداری ہے کہ ملت کی ترقی کے لیے کوشاں ہوں ۔ ریس الدین کے صدارتی خطبے کے ساتھ پروگرام کا اختتام ہوا ۔اس موقع پر انجینئر فرقان احمد،بدر الزماں خان،حاجی شکیل احمد،مطلوب عالم ،محبوب عالم ایڈووکیٹ،ڈاکٹر سلیم سلمانی،تحسین علی،انو قریشی ممبر نگر پالیکا مظفر نگر ،سعد حیدر ،اسعد حیدر،سمیہ،شیبا میڈم ،ہنی وغیرہ کا تعاون رہا ۔

Related posts

اوقاف کی زمینوں کو بچانے کیلئے عوامی تحریک کی ضرورت ہے :شبیراحمد انصاری

Hamari Duniya

دارالعلوم زکریا دیوبند بزم انجمن رحمانی کا اختتامی پروگرام منعقد

Hamari Duniya

سینئر صحافی اتم چند شرما نہیں رہے

Hamari Duniya