40.9 C
Delhi
April 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

Imran Pratapgarhi : عام بجٹ پر عمران پرتاپ گڑھی نے مرکزی حکومت کو گھیرا، کہا: عام بجٹ مڈل کلاس کی امیدوں کے خلاف

Imran Pratapgarhi

Imran Pratapgarhi

نئی دہلی :2جولائی( ایچ ڈی نیوز): کانگریس پارٹی کے راجیہ سبھا رکن عمران پر تاپ گڑھی نے عام بجٹ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مرکز کی مودی حکومت پر سخت حملہ کیا اور راجیہ سبھا میں اپنی تقریر کے ذریعہ عام بجٹ کو مڈل کلاس کی امیدوں کے خلاف بتایا ۔ انہوں نے کہا کہ آج ملک میں مہنگائی کی مار ہر طبقہ جھیل رہا ہے لیکن وزیر خزانہ نے بجٹ میں مہنگائی پر صرف دس الفاظ بولے ہیں ۔جس میں میں ٹماٹر 100روپے فی کلو مل رہا ہو، اس ملک کی وزیر خزانہ کے پاس مہنگائی پر بولنے کیلئے صرف دس الفاظ ہیں ۔ آٹا ، دال ، ڈیزل ، پیٹرول ، سبزیوں اور روز مرہ کی چیزوں کی مہنگائی کا تو کوئی ذکر نہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے تو یہ بھی سنا ہے کہ وزیر خزانہ جو چیز نہیں کھاتی اس چیز سے انہیں کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔ لیکن اس بار بجٹ پیش کرنے سے قبل پارلیمنٹ آنے سے پہلے دہی اور چینی کھانی پڑی اب تو ان سے دہی ، دودھ اور چینی کا دام ضرور پوچھنا چاہئے کہ وہ دودھ ، دہلی اور چینی کے دام کم کر وائیں گی یا نہیں ۔ انہوں نے تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اسی چینی نے امیٹھی میں ایک رکن پارلیمنٹ کا کریئر کڑوا کردیا ہے۔

Imran pratapgarhi

Imran Pratapgarhi

یہ بھی پڑھیں
Jamiat Ulama-e-Hind ایران میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر جمعیۃ علمائ ہند کا بھی ردعمل سامنے آگیا
Ismail Haniyeh daughter massage : اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر بیٹی نے اسرائیلی حکومت کیلئے کیا پیغام دیا؟
Hamas leader Ismail Haniyeh: حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کونشانہ بنانے کے لئے اس جاسوسی سافٹ ویئر کاکیا گیا استعمال

اپنے شیش محلوں میں سکون سے بیٹھیں لیڈران کہہ رہے ہیں کہ مہنگائی کم ہورہی ہے ۔میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ سنسد کی کینٹین سے باہر نکل کر ایک کپ چائے کا خرید کر دیکھئے کہ مہنگائی کم ہور ہی ہے یا بڑھ رہی ہے ۔کسی ایک دن اپنے مزدور کی دہاڑی کی رقم لیکر اپنے بچوں کیلئے ضرورت کا سامان لینے جائے تب پتا چلے گا مہنگائی کم ہورہی ہے یا بڑھ رہی ہے ۔یہاں بڑی بڑی باتیں کرنا بہت آسان ہے ۔ عمران پر تاپ گڑھی نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ الیکٹورل بانڈ خرید نے والوں کے نام پوشیدہ رکھنے والی سرکار ان دنوں آم فروخت کرنے والے لوگوں کے نام پوچھنا چاہتی ہے ۔ مجھے تو ، ڈھابوں ، ہوٹلوں اور ٹھیلے پر نام لگانے والوں سے پوچھنا ہے کہ خون کی بوتل پر دیکھا ہے کسی کا نام لکھا ہوا ، مجھے پوچھنا ہے عالمی وبا کورونا کے دور میں جب سانسیں اکھڑ رہی تھی اور لوگ آکسیجن کو ترس رہے تھے تب کسی نے پوچھا کہ آکسجن لانے والا انسان کون ہے ؟

Imran pratapgarhi

مجھے پوچھنا ہے لاوارث میتوں کو کاندھا دینے والے ، چیتائوں کو لکڑیا سجانے والے اس دوران پوچھا گیا تھا اس کانام اس کا مذہب ، لیکن ان دنوں پوچھا جارہاہے جو بہت ہی افسوس ناک ہے ۔ تاہم ان تمام مسائل پر ملک کے وزیر اعظم نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے عوام نے 63سیٹ کیا کم کردیں یہ سرکار تو امرت کال کا نام لینا ہی بھول گئی ۔ یہ بھول گئی ہے امرت کال کو یہ بھول گئی ہے من ریگا کو یہ بھول گئی ہے مولانا آزاد نیشنل فیلو شپ کو ، یہ بھول گئی ہے منی پور کو ، یہ بھول گئی ہے مہارشٹر کو ،مجھے فخر ہے کہ میں راجیہ سبھا میں مہارشٹر کی قیادت کرتا ہوں ۔

Imran pratapgarhi

مہارشٹر جو ملک کی اقتصادی راجدھانی ہے جو ٹوٹل کارپوریٹ کا 40فیصد انکم ٹیکس کا 32فیصد اور جی ایس ٹی کا 20فیصد ٹیکس اس ملک کو جاتا ہے آخر کس بات کا بدلا مہاراشٹر سے لیا جارہاہے ۔ تاہم اس بجٹ میں مہاراشٹر کیلئے ایک بھی لفظ نہیں ۔ مہاراشٹر نے لوک سبھا چنائو میں بابا صاحب بھیم رائو امیڈکر کے آئین کو بچانے کیلئے ووٹ کیا دے دیا وزیر اعظم مہاراشٹر سے بدلا لینے پر اتر آئے ہیں ۔ عمران پرتاپ گڑھی نے اخیر میں کہاکہ اس بجٹ کی تعریف اقتدار میں بیٹھے لوگ کر رہے ہیں لیکن اپوزیشن پارٹی کا ایک بھی لیڈر اس بجٹ میں موجود ایک بھی بجٹ کی تعریف نہیں کر رہاہے یہ بجٹ عوام کو راحت پہنچانے والا بجٹ نہیں ہے ۔

Related posts

کیرانہ میں لڑکی کا شکار کرنے والا آدم خور تیندوا ہریانہ میں پکڑا گیا۔

محکمہ جنگلات کی روہتک ٹیم نے اسے 45 منٹ میں پکڑ لیا۔ اب چیتے کو روہتک لے جایا گیا ہے۔:

Hamari Duniya

قدرت کا کرشمہ: قیامت خیز زلزلہ سے تباہ عمارت کے ملبہ میں پھنسی خاتون نے بچی کو دیا جنم

Hamari Duniya

اردن کے سرمایہ کاری کے وزیر کی بھارتی وزیر صحت ڈاکٹر منسکھ مانڈویا سے ملاقات