16.1 C
Delhi
January 21, 2025
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

طلبہ علم کو اپنی زندگی کا محور بنائیں اور ہمیشہ تعلیم کے حصول کو اولین ترجیح دیں

Imran pratapgarhi
جامعہ دارالہدیٰ کی افتتاحی تقریب میں عمران پرتاب گڑھی کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت
ہدایہ نگر چماڈ،کیرالا، یکم جنوری: جامعہ دارالہدیٰ کی افتتاحی تقریب میں مشہور و معروف اردو شاعر اور سیاسی رہنما عمران پرتاب گڑھی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ ان کی شرکت نے طلبہ، اراکین جامعہ، اور محبانِ اردو کے دلوں کو مسرت بخشی اور تقریب کو یادگار بنا دیا۔ عمران پرتاب گڑھی نے اپنی تقریر میں جامعہ دارالہدیٰ اسلامیہ کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ ایک مثالی تعلیمی مرکز ہے، جہاں روایتی اسلامی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ عصری تعلیم بھی بہترین انداز میں فراہم کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ نہ صرف دینی علوم میں مہارت فراہم کرتا ہے بلکہ طلبہ کو موجودہ حالات کے مطابق زندگی گزارنے کے عملی اصول بھی سکھاتا ہے۔
Imran pratapgarhi
انہوں نے طلبہ کو نصیحت کی کہ وہ علم کو اپنی زندگی کا محور بنائیں اور ہمیشہ تعلیم کے حصول کو اولین ترجیح دیں۔ انہوں نے مسلمانوں کو موجودہ دور کے چیلنجز کے پیش نظر اپنی زندگی کو بہتر بنانے کے لیے حکمت عملی اپنانے کی تاکید کی۔ تقریب کے دوران عمران پرتاب گڑھی نے اپنی مشہور نظمیں بھی پیش کیں، جن میں ”لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری“پر ایک نئی تضمین خاص طور پر سامعین کی توجہ کا مرکز بنی۔ ان کے الفاظ سامعین کے دلوں میں گہرائی تک اتر گئے۔ 
Imran Pratapgarhi
تقریب کے اختتام پر جامعہ کی جانب سے عمران پرتاب گڑھی کو ایک خصوصی مومنٹو پیش کیا گیا، جس میں جامعہ کی مرکزی عمارت کا خوبصورت نقشہ کھینچا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، جامعہ کے کچھ طلبہ نے انہیں اپنی تحریری کتابیں بھی تحفے میں پیش کیں، جو ان کے لیے ایک یادگار لمحہ تھا۔ عمران پرتاب گڑھی نے اپنے خطاب میں اس بات کا اظہار کیا کہ کیرالا آ کر انہیں بے حد خوشی ہوئی۔ انہوں نے جامعہ کی دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے منور علی شہاب تنگل، جامعہ کے منتظمین، اور سباق کمیٹی کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ان شا ءاللہ آنے والے دنوں میں جہاں بھی جائیں گے، جامعہ دارالہدیٰ کا تعارف پیش کریں گے اور لوگوں کے درمیان اس کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔ 
Imran pratapgarhi
یہ تقریب نمازِ عشاءکے بعد منعقد کی گئی، جس کے سبب ان سے ذاتی ملاقات کا موقع نہ مل سکا، تاہم ان کی نصیحتیں، نظمیں، اور قیمتی الفاظ سامعین کے دلوں میں ہمیشہ محفوظ رہیں گے۔ پروگرام کے اختتام پر عمران پرتاب گڑھی جلد ہی واپس روانہ ہوگئے۔ جامعہ دارالہدیٰ کی افتتاحی تقریب اپنی نوعیت کا ایک یادگار پروگرام ثابت ہوئی، جس نے طلبہ اور محبانِ علم کو ایک نئی رہنمائی فراہم کی اور اس ادارے کی اہمیت کو مزید اجاگر کیا۔

Related posts

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے عہدہ سے استعفیٰ دیا

Hamari Duniya

الشفا ہاسپٹل نے آئی ڈی ایف سی بینک میں میڈیکل کیمپ منعقد کیا

Hamari Duniya

شائقین کے پیار نے ہیما مالنی کو بنادیا ڈریم گرل

Hamari Duniya