9.1 C
Delhi
February 7, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

حملے کے وقت کیا ہوا تھا، عمران خان نے سنائی آپ بیتی

Imran Khan-Media Talk

اسلام آباد- پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان حملے کے بعد پہلی بار لوگوں کے آئے۔ جمعہ کی شام اسپتال میں ہی انہوں نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

انہوں نے حملے کے وقت  کیا ہوا تھا اس ہے بارے میں تفصیل سے گفتگو کی۔ عمران خان نے کہا کہ جس وقت وہ اپنے کنٹینر پر کھڑے ہوکر عوام کو خطاب کررہے تھے، اچانک ان پر ایک طرف سے ایک شخص نے گولی سے حملہ کردیا، گولی ان کے پیر میں لگی، جس سے وہ نیچے گرگئے، عمران خان نے بتایا کہ انہوں نے دیکھا کہ دوسری طرف سے بھی ان پر فائرنگ کی گئی، ان کے سر کے اوپر سے ایک کے بعد ایک کئی گولیاں نکل گئیں۔

عمران خان نے کہا کہ اگر ان میں سے ایک بھی گولی انہیں لگ جاتی تو ان کا بچنا مشکل تھا۔عمران خان نے بتایا کہ اس حملے میں ان کے پیر میں چار گولیاں لگی ہیں۔ عمران خان نےکہا کہ انہیں پتہ ہے کہ ان کے اوپر یہ حملہ کسن نے کرایا ہے، وہ پہلے میڈیا میں ان لوگوں کا نام لے چکے ہیں، جو اس سازش میں شامل تھے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ میں ٹھیک ہونے پر پھر اسلام آباد کی کال دوں گا، جب تک تین لوگ استعفیٰ نہیں دیتے عوام ملک بھر میں احتجاج جاری رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ جب تک یہ تین لوگ استعفی نہیں دیں گے تب تک مجھ پرقاتلانہ حملے کی ٹھیک تفتیش نہیں ہو سکتی۔ اللّٰہ نے مجھے نئی زندگی اور نیا عزم دیا ہے کہ میں آپ کی خدمت کروں۔ پی ٹی آئی کا لانگ مارچ عمران خان کی صحتیابی تک ملتوی کردیا گیا۔

لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جو حملہ کیا گیا اس کی تفصیلات بعد میں بتاؤں گا، ان لوگوں نے وزیرآباد یا گجرات میں مجھے مارنے کا پلان کیا ہوا تھا۔

Related posts

ریپبلکن جماعت کی امریکی سینیٹ میں بھی برتری، تین مسلمان کانگریس کے دوبارہ رکن منتخب

Hamari Duniya

امانت اللہ خان کے خلاف سازش کامیاب نہیں ہوئی، وقف بورڈ بدعنوانی معاملہ میں لڈن کو بھی ضمانت

Hamari Duniya

مسلم عبادت گاہوں کے خلاف جاری شرانگیزی کی سرکاری سرپرستی ملک کو سخت نقصان پہنچا رہی ہے

Hamari Duniya