13.1 C
Delhi
January 19, 2025
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں

تمام روکاوٹوں کے باوجود عمران مینار پاکستان میں جلسہ کرنے میں کامیاب، ہندوستانی معشت کی تعریف کی

Imran Khan

نئی دہلی، 26 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر بھارتی معیشت کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کی شہباز حکومت کو آئینہ دکھا دیا۔
عمران خان نے ہفتے کی دیر رات لاہور میں مینار پاکستان پر ایک بڑے جلسے سے خطاب کیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی بھارت سے تین گنا زیادہ ہے۔ عمران خان نے دعویٰ کیا کہ ان کے دور حکومت میں ہندوستان کی افراط زر تقریباً 5.5 فیصد اور پاکستان کی 9-10 فیصد کے لگ بھگ تھی۔
ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ڈالر 283 پاکستانی روپے کا ہے جبکہ ان کے دور میں یہ 178 پاکستانی روپے تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی حکمرانوں کے پاس ملک کو   معاشی بدحالی سے نکالنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

عمران خان نے اسٹیج پر بنائے بلٹ پروف کیبن سے خطاب میں کہا کہ حقیقی آزادی تب آئے گی جب قانون کی بالادستی ہوگی، پاکستان میں وسائل کی کمی نہیں لیکن قانون نہیں ہے، جس میں ملک قانون کی حکمرانی نہیں اس کی قسمت میں تباہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت ہماری حکومت گرائی گئی، سازش کے تحت ہمارے ملک پر جرائم پیشہ کو مسلط کیا گیا۔

مینار پاکستان پر جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کیا پاکستان کے عوام مانیں گے کہ عمران خان دہشتگرد ہے، میرے خلاف قتل، توہین مذہب، غداری کا کیس ہے۔ لیول پلیئنگ فیلڈ کا مطلب یہ نہیں کہ عمران خان کے ہاتھ باندھ دو، میرے اوپر کیسز کی سینچری تو ہوگئی ہے اب ڈیڑھ سو پر جارہا ہوں، مجھ پر دہشت گردی کے 40 کیسز ہیں۔

Related posts

ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں بھارت کے سامنے بونا ثابت ہوئی افغان ٹیم

Hamari Duniya

دفعہ 370 کی بحالی،غلام نبی آزاد نے کھڑے کئے ہاتھ

Hamari Duniya

سوسائٹی فار برائٹ فیوچر نے شاہین باغ میں ضرورت مندوں میں کمبل تقسیم کیا

Hamari Duniya