اسلام آباد۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پر گزشتہ جمعرات کو قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے۔
ان پر حملے کے جہاں پاکستان میں سیاست گرم ہوگئی ہے۔ دونوں حکمراں اور اپوزیشن پارٹیاں ایک دوسرے پر الزام عائد کررہی ہیں۔وہیں کئی ممالک نے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
عمران خان پر ہوئے حملے پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان نے بھی اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
جمائمہ گولڈ اسمتھ نے کہا کہ اللّٰہ کا شکر ہے کہ عمران خان بالکل ٹھیک ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ان خبروں سے ہم خوفزدہ ہ ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔ انہوں نے سابق وزیراعظم کے بیٹوں کی طرف سے لانگ مارچ کے دوران ہجوم میں جان بچانے والے پی ٹی آئی کارکن کا شکریہ ادا کیا جس نے مسلح ملزم کو دھر لیا۔