نئی دہلی، 08 مئی(ایجنسی)۔
ایسٹر ا زینیکا نے دنیا بھر سے اپنی کورونا ویکسین کوویشیلڈ واپس منگوائی ہے۔ ساتھ ہی کویشیلڈ کی خرید و فروخت پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ایسٹر ا زینیکا نے سال 2020 میں آکسفورڈ یونیورسٹی کے ساتھ مل کر کورونا ویکسین تیار کی تھی۔اس کے فارمولے کا استعمال کرتے ہوئے سیرم انسٹی ٹیوٹ نے ہندوستان میں کوویشیلڈ نام کی ایک ویکسین بنائی تھی۔ ایسٹر ا زینیکا نے کچھ دن پہلے ہی کوویشیلڈ کے کچھ سائیڈ ایفیکٹس کا اعتراف کیا ہے۔
ایسٹر ا زینیکا نے منگل کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ مارکیٹ میں ضرورت سے زیادہ ویکسین دستیاب ہے۔ اس لیے کمپنی نے مارکیٹ سے تمام ویکسین واپس منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حالانکہ چند روز قبل کمپنی نے یہ بھی تسلیم کیا تھا کہ ویکسین کے کچھ سائیڈ ایفیکٹ بھی ہیں۔ اس میں ویکسین کی وجہ سے خون کا جم جانا اوربلڈ پلیٹلیٹس کا گرنا شامل ہے۔
واضح رہے کہکویشیلڈ کے بارے میں ہونے والے انکشاف کے بعد ہندوستان میں بھی لوگوں میںکافی خوف پایا جارہا ہے۔لیکن تعجب کی بات یہ ہے کہ حکومت نے آفیشیل طور پر اس بارے میں لوگوںکوکوئی بھروسہ نہیں دلایاکہ ہندوستان میں بننے والی کروناویکسین کویشیلڈ کے کیا سائیڈ افیکٹ ہیں۔جس کی وجہ سے لوگوںمیں مودی حکومت کے خلاف کافی ناراضگی پیداہورہی ہے۔اس لئے کہ مودی حکومت نے ویکسینیشن کو لے کر زبردست تشہیری مہم چلائی تھی اور خوب کریڈلیا تھا۔
