16.1 C
Delhi
January 21, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

كلية الإمام ابن القيم کولہوئی بازار مہراج گنج میں طلبہ کا ایک روزہ سالانہ انجمن اختتام پذیر

Jamia Islamia

سدھارتھ نگر، 30 دسمبر: سابقہ روایات کی طرح امسال بھی ندوۃ الطلبہ كليۃ الإمام ابن القيم ( الدار السلفيہ) کے زیر اہتمام طلبہ کا سالانہ انجمن بتاریخ 29 دسمبر بروز اتوار نہایت تزک و احتشام کے ساتھ وقار انداز میں منعقد ہوا۔ جس میں طلبہ نے پورے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
یہ انجمن کل پانچ زمروں پر مشتمل تھا۔ دو زمرے اردو زبان میں تقریری مقابلے پر مشتمل تھے، جس میں پہلا مقابلہ ادنی، پنجم اور حفظ کے طلبہ کے مابین ہوا اور دوسرا زمرہ جماعت اولی و ثانیہ اور جماعت ثالثہ و رابعہ کے مابین تھا اور تین زمرے عربی، انگریزی اور ہندی زبان میں تقریری مقابلہ پر مشتمل تھے۔ ہر زمرے کی نظامت اراکین انجمن کے ذمہ دار طلبہ نے نبھائی۔ اس ایک روزہ سالانہ انجمن میں کئی نشستوں میں طلبہ نے مختلف زبانوں میں تقریریں پیش کیں۔ حکم کے فرائض قرب و جوار کے معزز علماء اور فضلاء نے انجام دی۔ جن میں مفتی احسان الحق قاسمی، مولانا عبدالحق منگلپوری، مولانا عبدالعليم عالیاوی، مولانا افتخار احمد ندوی، مولانا احسان سلفی، مولانا علی احمد فیضی، ماسٹر ذاکر صاحب، ماسٹر شاداب صاحب وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔
اخیر میں مربی انجمن مولانا حامد عبدالمنان سلفی نے مشارکین کو مبارک باد دی اور کہا کہ اس جیسی مسابقاتی انجمنوں میں حصہ لینا چاہیے، اس سے خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے، اس کے بعد اللہ کا شکر ادا کرنے کے بعد تمام مہمانان، حکم صاحبان، اساتذۂ کرام، طلبہ اور تمام سامعین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس اعلان پر انجمن کے اختتام کا اعلان کیا کہ فائزین اور مشارکین کو گراں قدر انعامات سے جلد ہی نوازا جائے گا۔ پروگرام کو زینت بخشنے کے لیے اپنی علالت اور مصروفیات کے باوجود ناظم کلیہ مولانا عبدالرؤف اثری اور مولانا ابوالکلام قاسمی نے شرکت کی اور طلبہ کو دعاؤں سے نوازا۔
پروگرام کو کامیاب بنانے میں كلية الامام ابن القيم کولہوئی بازار کے پرنسپل مولانا سلمان احمد عالیاوی اور دیگر اساتذہ مولانا ابو الکلام احمد ربانی، مولانا حامد عبدالمنان سلفی، مولانا عبدالرحمن عالیاوی، مولانا شرف الدین فیضی، مولانا عبدالمنان فیضی، مولانا جاوید احمد سراجی، ماسٹر زبیر اطہر، ماسٹر شعیب اطہر صاحب، ماسٹر افضال احمد نے بھرپور حصہ لیا اور پروگرام کو کامیاب بنانے اور طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں ہر ممکن کوشش کی۔
ساتھ ہی ساتھ طلبہ میں سے بعض عزیزان نے بڑی جاں فشانی دکھائی جن میں عزیزم عرفان، عزیزم غفران، عزیزم عاصم، عزیزم خالد ،عزیزم عبد الباری اور دیگر لوگوں نے بڑا اہم کردار ادا کیا۔

Related posts

Al Maahad Al Ilmi المعہد العلمی للبنات جوڑی کوئیاں پچپیڑوا بلرام پور میں مسابقہ حفظ ’دعائے نبوی‘بحسن وخوبی اختتام پذیر

Hamari Duniya

سرزمین بانسی میں دعوتی وتبلیغی پروگرام بحسن وخوبی اختتام پذیر

Hamari Duniya

جوگیشوری کے اوشیورہ سے عید میلاد النبی ؐ کا جلوس نہایت امن و امان طریقے سے نکالا گیا

Hamari Duniya