24.1 C
Delhi
November 6, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بین الاقوامی خبریں سعودی عرب

کون ہیں شیخ ماہر المعیقلی جو امسال حج کا خطبہ دیں گے

امام حرم

ریاض،28مئی (ایچ ڈی نیوز)۔
حرمین انتظامیہ کے تحت دینی امور کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ماہر المعیقلی یوم عرفہ کا خطبہ دیں گے۔ حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’شیخ ماہر المعیقلی کے حوالے سے شاہی منظوری آ گئی ہے‘۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’ایوان شاہی نے شیخ ماہرالمعیقلی کو یوم عرفہ کا خطبہ دینے کی ذمہ داری تفویض کی ہے‘۔مسجد حرام اور مسجد نبوی کے امور دینیہ کے سربراہ ڈاکٹر عبد الرحمان السدیس نے اپنی طرف سے اور حرمین شریفین کے ائمہ، مبلغین، موذنین اورملازمین کی جانب سے خادم حرمین شریفین اور ولی عہدہ شہزادہ کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے دونوں مقدس ترین مساجد کے امور کی انتظامیہ کو بے حد اعتماد سے نوازا۔ اس سے حرمین شریفین کی قیادت، ائمہ کرام اور خطبا عظام کو میانہ روی اور اعتدال پسندی کا پیغام پھیلانے اور سعودی عرب کی عالمی اور تہذیبی قیادت جس کی نمائندگی دونوں مقدس مساجد کا منبر پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے کرتا ہے کو نمایاں کرنے میں مدد ملے گی۔
ڈاکٹر ماہر المعیقلی قرآن کریم کے حافظ ہیں۔ انہوں نے مدینہ منورہ کے اساتذہ کرام کے کالج میں تعلیم حاصل کی۔ یہاں سے وہ ایک استاد کے طور پر مکہ مکرمہ میں خدمات انجام دینے چلے گئے۔ مکہ مکرمہ میں پرنس عبدالمجید سکول میں استاد بنے۔ انہوں نے 1425 ہجری میں ام القری یونیورسٹی سے فقہ کالج میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ 1434ہجری میں فقہ میں ہی ڈاکٹریٹ کی ڈگری بھی حاصل کی اور ام القری یونیورسٹی کے کالج آف جوڈیشل سٹڈیز اینڈ ریگولیشنز کے شعبہ جوڈیشل سٹڈیز میں اسسٹنٹ پروفیسر کے طور پر کام کیا۔ وہ وہاں اعلی تعلیم اور سائنسی تحقیق کے لیے کالج کے نائب سربراہ بھی رہے۔
شیخ ماہر المعیقلی نے مکہ مکرمہ میں العوالی کالونی میں جامع مسجد السعدی کے امام اور خطیب کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ پھر انہوں نے سال 1426 اور 1427 ہجری میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں نمازوں کی امامت کی۔ سال 1428 ہجری میں رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں المسجد الحرام میں نماز تراویح اور تہجد کی نمازوں کی امامت کی۔ اس سال سے لے کر اب تک ڈاکٹر المعیقلی مسجد حرام کے باضابطہ امام ہیں۔ شیخ ماہر المعیقلی کی آواز انتہائی خوبصورت ہے اور انہیں اسلامی دنیا کے مشہور قاریوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
یوم عرفہ کا خطبہ دینے والے علمائ
واضح رہے کہ تیسری سعودی ریاست کے دور میں گذشتہ ایک سو سال کے دوران 15 خطیبوں نے یوم عرفہ کا خطبہ دیا ہے۔ عرفات میں واقع مسجد نمرہ میں سب سے زیادہ خطبہ دینے والے سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبد العزیز آل الشیخ ہیں جنہوں نے 34 مرتبہ خطبہ دیا ہے۔دوسرے نمبر پر شیخ عبد اللہ بن حسن آل الشیخ ہیں جنہوں نے مسلسل 25 سال تک عرفہ کا خطبہ دیا ہے۔ گذشتہ سال کار علماءکونسل کے رکن شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمد بن سعید نے خطبہ عرفہ دیا تھا۔

Related posts

این ڈی اے حکومت کی پالیسیوں کے خلاف ہماری لڑائی جاری رہے گی: انڈیا الائنس

عوام نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ان کی پالیسیوں کا مناسب جواب دیا ہے۔:

Hamari Duniya

عمران خان کی گرفتاری کے بعد جل اٹھا پاکستان،دفعہ 144 نافذ، تمام سوشل سائٹس بند

Hamari Duniya

NCPUL Seminar: قومی اردو کونسل اردو زبان و ادب کی ترقی کے لیے پابند عہد :ڈاکٹر شمس اقبال

Hamari Duniya