30.5 C
Delhi
July 8, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

آئی ٹی20 لیگ: ایم آئی ایمریٹس نے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کو ہرا دیا

MI Emirates

ابوظہبی،22جنوری(ایچ ڈی نیوز)
دلچسپ مقابلے میں انٹرنیشنل ٹی 20 لیگ میں ایم آئی ایمریٹس نے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کوآخری گیند پر 5 وکٹ سے مات دے دی۔ابوظہبی میں کھیلے گئے میچ میں ابوظبی نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹ پر 170 رنز بنائے۔
دھننجایا ڈی سلوا 65 رنز بناکر میدان چھوڑ گئے جبکہ سنیل نارائن نے 28 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔ایم آئی ایمریٹس کے فضل حق فاروقی اور ظہور خان نے 2، 2 وکٹیں اپنے نام کی۔دلچسپ مقابلے بعد ایم آئی ایمریٹس نے 171 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کیا۔آندرے فلیچر 53، کیرون پولارڈ 31، بیکولس پوران 20 رنز بناکر آو¿ٹ ہوگئے جبکہ نجیب اللّٰہ زدران نے 35 اور ڈیوائن براوو 15 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

Related posts

کشمیر اور لداخ میں کانگریس کو سب سے مضبوط پارٹی بنائیں گے: سید ناصر حسین

Hamari Duniya

گودھرا سانحہ:سپریم کورٹ اپیلوں پرحتمی سماعت کے لئے تیار

Hamari Duniya

ملک بھر کی بیشتر ریاستوں میں چلچلاتی دھوپ، لو کے تھپیڑوں اور شدید گرمی نے کیا جینا محال

مسجد مدرسہ اشاعت الاسلام پانی پت روڈ کیرانہ پر میٹھے اور ٹھنڈے پانی کی سبیل لگا کر را ہگروں کو راحت کی سانس پہنچائی ہے۔:

Hamari Duniya