April 22, 2025
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

IICC Voice President Welcome: سرسید وچار منچ نے انڈیا اسلامک سینٹر کے نائب صدر محمد فرقان کو دیا استقبالیہ

IICC Voice President Welcome:

IICC Voice President Welcome:

علی گڑھ، 23 اگست (ایچ ڈی نیوز)۔ علی گڑھ کے سابق میئر محمد فرقان حال ہی میں انڈیا اسلامک کلچر سنٹر کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے نائب صدرمنتخب ہوئے ہیں آج انکے اعزاز میں سرسیدوچار منچ کے قومی جنرل سکریٹری، کانگریس کے سینئر لیڈر عبداللطیف خان کی شمشاد مارکیٹ واقع رہائش گاہ استقبال کیا گیا۔ تقریب کی صدارت اے ایم یو کے ریٹائرڈ انجینئر فیروز خان نے کی۔

استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انڈین اسلامک کلچر سینٹر کے نو منتخب نائب صدر محمد فرقان نے کہا کہ انڈیا اسلامک کلچر سنٹر کا دائرہ کار بڑھانا ہماری اولین ترجیح ہے، اس کے علاوہ ہم اس ادارے کو عالمی سطح پر پہچان بنانے کے لیے آپ سب کے تعاون کی امید رکھتے ہیں۔منچ کے قومی صدر طارق گاندھی نے کہا کہ ہم انڈین اسلامک کلچر سینٹر کے دائرہ کار کو وسعت دینے میں ہر ممکن تعاون کریں گے اور آج اسلامک کلچر سینٹر کی کمان اچھے ہاتھوں میں ہے اور ہم پوری امید کے ساتھ کہہ سکتے ہیں۔

IICC Voice President Welcome:

یہ بھی پڑھیں

AIMPLB Delegation: وقف بل پر تشکیل شدہ جے پی سی کے چیئرمین سے مسلم پرسنل لاء بورڈکے وفد کی ملاقات
Congress Adani Scam: ’سَیّاں بَھئے کوتوال اب ڈَر کاہے کا ‘، اڈانی کے ’مہا گھوٹالے‘ کے خلاف کانگریس کا ہلہ بول

انڈیا اسلامک کلچر سنٹر ضرور بدلے گا استقبالیہ تقریب کا انعقاد کرتے ہوئے سر سیدوچار منچ کے جنرل سکریٹری عبداللطیف خان نے کہا کہ انڈین اسلامک کلچر سنٹر کے تمام ممبران، اے ایم یو اور جامعہ ملیہ کے سابق طلباء اور سیاسی لوگ۔ مسلم کمیونٹی کے تمام کارکنان اسلامک کلچر سینٹر کے لیے تہہ دل سے کام کریں گے، اس موقع پر عثمان انصاری، ڈاکٹر عارف علی خان، فیصل شیر، ارشد خان کا شکریہ ادا کیا۔، مشاہد علی، پرویز علی خان وغیرہ موجود تھے۔

Related posts

طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات سے نوازا گیا

مدرسہ عظمت العلوم میں تقسیم انعامات و مسابقہ رمضان اجلاس کا انعقاد:

Hamari Duniya

مدرسہ معارف القرآن آزاد کالونی سہارنپور میں رمضان المبارک کا استقبال

Hamari Duniya

ادارہ خالد بن ولید میں تکمیل حفظ قرآن کی پروقار تقریب

Hamari Duniya