16.1 C
Delhi
January 21, 2025
Hamari Duniya
دہلی

ائمہ و مؤذنین کے لیے آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ کا خصوصی پروگرام

نئی دہلی، 27 دسمبر: آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ کے زیر اہتمام ائمہ و مؤذنین کاایک اہم پروگرام الجامعہ کیمپس، نوح میوات، ہریانہ میں منعقد ہوا۔ اس پروگرام میں علاقائی مساجد کے ائمہ کرام اور مؤذنین، اور دیگر علماء کرام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
پروگرام کا آغاز کیمپس کے ڈائریکٹر  شبلی ارسلان کے استقبالیہ کلمات سے ہوا، انہوں نے بتایا کہ اس کیمپس میں جاری ماہانہ فیسٹیول کا یہ آخری دن ہے اور اس موقع پر انعامات کی تقسیم بھی عمل میں آئے گی۔
آئیڈیل ریلیف ٹرسٹ کے ٹرسٹی برادر ظہور احمد نے آئی آر ٹی اور وژن 2026 کے تحت جاری فلاحی و سماجی منصوبوں کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔
پروگرام کا مرکزی حصہ مذاکرہ تھا، جس کا عنوان تھا “اصلاحِ معاشرہ: چیلنجز اور علماء کا کردار”۔ مذاکرہ کی صدارت مولانا طاہر مدنی سکریٹری ملی امور حلقہ یوپی مشرق نے کی، جب کہ مفتی عطاء الرحمن جامعی، مفتی حیات قاسمی، اور مولانا محمد اکبر قاسمی نے اپنے علمی خیالات پیش کیے۔ نظامت حیدر میواتی ندوی نے کی۔

Related posts

آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے وفد نے دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رامویر سنگھ بیدھوڑی سے ملاقات کی

Hamari Duniya

وجیندر گپتا کا اروند کیجریوال پر طنز،دوسری پارٹیوں کے سہارے دہلی میں الیکشن لڑنے کی کوشش کر رہی ہے آپ

Hamari Duniya

دہلی انتخابات:کانگریس کی گارنٹی،خواتین کو ہر ماہ ملیں گے ڈھائی ہزار روپے

Hamari Duniya