March 18, 2025
Hamari Duniya
کھیل

آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر وارم اپ میچز: ویسٹ انڈیز ، زمبابوے،سری لنکا اور نیپال کی شاندار جیت

Nepal

دبئی ، 16 جون (ایچ ڈی نیوز)۔
ویسٹ انڈیز ، زمبابوے اور سری لنکا نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کوالیفائر کے اپنے اپنے وارم اپ میچوں میں جیت درج کی۔ ویسٹ انڈیز نے متحدہ عرب امارات کو ، زمبابوے نے اسکاٹ لینڈ کو اور سری لنکا نے امریکہ کو شکست دی۔نیدرلینڈ اور نیپال بھی جیت کے ساتھ گروپ مرحلے میں داخل ہو گئے۔ نیدرلینڈ نے آئرلینڈ کو اور نیپال نے عمان کو شکست دی۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم 198 رنوں پر سات وکٹ کھوکرجدوجہد کررہی تھی ، یہاں سے پاول نے کیمو پال کے ساتھ آٹھویں وکٹ کے لیے 139 رنز بنائے۔ انہوں نے صرف 55 گیندوں میں 105 رنز بنا کر ونڈیز کو نو وکٹوں پر 374 رنز تک پہنچا دیا۔ پاول کے علاوہ نکولس پورن نے بھی 74 رنز کی عمدہ نصف سنچری اننگز کھیلی۔
جواب میں یو اے ای کی ٹیم باسل حمید کی شاندار ناقابل شکست سنچری ( 122 ناٹ آو¿ٹ) کے باوجود 9 وکٹوں پر صرف 260 رنز ہی بنا سکی اور 114 رنز سے میچ ہار گئی۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے یانک کریا نے 58 رنز کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں۔
اس میچ میں اسکاٹش ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 38.2 اوورز میں 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اسکاٹ لینڈ کی جانب سے برینڈن میک کولم نے 49 اور میٹ کراس نے 32 رنز بنائے۔ زمبابوے کی جانب سے سین ولیمز اور لیوک جانگوے نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں زمبابوے نے 25.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ سکندر رضا نے 44 اور جویلورڈ نے 37 رنز بنائے۔ سکاٹ لینڈ کی جانب سے مائیکل لسک نے 2 اور کرس گریوز نے 1 وکٹ حاصل کی۔
ایک اور میچ میں سری لنکا نے امریکہ کو 198 رنز سے بڑی شکست دی۔ سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دیموتھ کرونارتنے ( ناٹ آو¿ٹ 111) اور کوسل مینڈس ( 105) کی شاندار سنچریوں کی بدولت مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 392 رنز بنائے۔ جواب میں امریکہ کی ٹیم 33.2 اوورز میں 194 رنز پر آل آوٹ ہوگئی۔
ایک دیگر میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ کی ٹیم 39.2 اوورز میں 193 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آئرلینڈ کی جانب سے لورکن ٹکر نے 74 اور گیرتھ ڈیلانی نے 46 رنز بنائے۔جواب میں نیدرلینڈز نے 37.3 اوورز میں 8 وکٹوں پر 196 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ نیدرلینڈز کی جانب سے وسلے بریسی نے 90 رنز کی شاندار میچ وننگ اننگز کھیلی۔ وسلے کے علاوہ میکس او ڈاوڈ نے 35 رنز بنائے۔ایک دوسرے میچ میں عمان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ذیشان مقصود ( 109) کی سنچری اور ایان خان ( 56) کی نصف سنچری کی بدولت 49.2 اوورز میں 267 رنز بنائے۔
جواب میں نیپال نے کشال بھرٹیل ( ناٹ آوٹ 101) کی ناقابل شکست سنچری اور بھیم شارکی ( 56) کی نصف سنچری کی بدولت 44.5 اوورز میں 7 وکٹوں پر 274 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔

Related posts

امریکی ملک میں فٹبال اسٹیڈیم میں بھگدڑ، 9 افراد ہلاک

Hamari Duniya

دفاعی چمپئن گجرات کا جیت کے ساتھ ٹورنامنٹ کا آغاز

Hamari Duniya

Pairs Olympics: وینش پھوگاٹ کا گولڈ جیتنے کا خواب چکنا چور،فائنل مقابلہ سے پہلے ہی ہوگئیں باہر،وزیراعظم نے بڑھایا حوصلہ

Hamari Duniya