17.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
کھیل

چیمپئنز ٹرافی 2025کا مسئلہ حل،آئی سی سی نے نکالا درمیان کا راستہ،یہاں کھیلیں گی بھارت اور پاکستان کی ٹیمیں

ICC Champions trophy

نئی دہلی، 19 دسمبر۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے جمعرات کو پاکستان میں آئندہ سال ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے ایک بڑا اپ ڈیٹ دیا ہے۔ آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا تاہم واضح کیا ہے کہ آئی سی سی مینز چیمپئنز ٹرافی 2025 پاکستان میں اور نیوٹرل مقام پر کھیلی جائے گی۔ ہندوستان اپنے میچ نیوٹرل مقامات پر کھیلے گا۔آئی سی سی نے جمعرات کو کہا کہ آئی سی سی بورڈ نے اس بات کی منظوری دے دی ہے کہ 2024 سے 2027 کے دوران موجودہ رائٹس سائیکل کے دوران ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے تمام میچز (جن کی میزبانی ہندوستان یا پاکستان کو کرنی ہے) ایک نیوٹرل مقام پر کھیلے جائیں گے۔ اس کا اطلاق مردو ں کی چیمپئنز ٹرافی 2025 (پاکستان)، خواتین کرکٹ ورلڈ کپ 2025 (انڈیا) اور مردوں کے ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 (بھارت اور سری لنکا) پربھی ہوگا۔
مزید برآں، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو 2028 میں ہونے والے آئی سی سی خواتین ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی میزبانی کے حقوق دیے گئے ہیں، جہاں نیوٹرل وینیو کا انتظام ہوگا۔ نیز، کرکٹ آسٹریلیا کو 2029 سے 2031 کے دوران آئی سی سی سینئر خواتین کے مقابلوں میں سے ایک کی میزبانی کے حقوق دیے گئے ہیں۔تاہم آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا ہے۔ آئی سی سی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز کے شیڈول کا فیصلہ آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔ آٹھ ٹیموں پر مشتمل اس ٹورنامنٹ میں میزبان پاکستان کے علاوہ افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، بھارت، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔قابل ذکر ہے کہ بھارت نے ٹورنامنٹ میں شرکت کے لیے پاکستان جانے سے انکار کر دیا تھا۔

Related posts

سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان ارجنٹائن کے خلاف ملی جیت پر سجدہ ریز ہوگئے

Hamari Duniya

سعودی عرب کے کھلاڑیوں پرفخر،شکست کے باوجود کھلاڑیوں نے کوچ ہروی رینارڈکا دل جیت لیا

Hamari Duniya

پنکج اڈوانی نےکوالالمپور میں جیتا اپنا 25 واں عالمی خطاب

Hamari Duniya