March 17, 2025
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

کنگارووں کی دھلائی کرکے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں پہنچا بھارت، ملک بھر میں جشن کا ماحول

دبئی، 4 مارچ ۔ بھارت نے منگل کو دبئی میں آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے شکست دے کرپانچویں مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔بھارت نے آسٹریلیا کو ہر میدان میں شکست دی۔اس شاندار جیت کے بعد ملک بھر میں جشن کا ماحول ہے۔قبل ازیں وراٹ کوہلی، شریئس ایر، اکشر پٹیل، اور ہاردک پانڈیا نے 265رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔


وراٹ کوہلی نے 98 گیندوں پر 84 رن بنائے جس سے ہندوستان کو ایک متزلزل آغاز سے جیت دلانے میں مدد کی ۔بھارت کی جانب سے دیگر کھلاڑیوں میں شریس ایئر نے 45، روہت شرما نے 28 اور اکشر پٹیل نے 27 رنز کی اننگز کھیلیں۔ اختتامی لمحات میں ہاردیک پانڈیا کے برق رفتار 28 رنز جبکہ کے ایل راہل کے 42 رنز نے ٹیم کو فتح کی لیکر عبور کروائی۔


آسٹریلیا کی جانب سے دیا گیا 265 رنز کا ہدف بھارت ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 49ویں اوور میں پورا کرلیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس اور ایڈم زیمپا نے دو دو جبکہ کوپر کونولی اور بین ڈورشوئس نے ایک ایک وکٹ لی۔ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ٹاس ہارنے کے بعد بھارتی ٹیم کو آغاز تو اچھا ملا لیکن صرف تھوڑی دیر کا، تیسرے اوور میں 4 رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد آسٹریلوی بلے بازوں نے اچھی بیٹنگ کی اور 8 اوور میں اسکور 53 تک پہنچا دیا۔بعدازاں اگلے اوور میں آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 54 رنز پر گر گئی جب سیٹ ہونے والے بلے بازیوس ہیڈ 39 رنز بنا کر کیچ آو¿ٹ ہوگئے۔اس کے بعد اسٹیو اسمتھ اور مارنس لبوشین نے دوبارہ پارٹنرشپ قائم کی ٹیم کو 110 کے ہندسے تک پہنچایا، تاہم اس موقع پر لبوشین 29 رنز بنا کر رویندرا جاڈیجا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آو¿ٹ ہوگئے۔ چوتھی وکٹ پر پھر آسٹریلین بلے بازوں نے اننگز کو آگے بڑھانے کی کوشش کی تاہم اس مرتبہ 144 کے مجموعے پر 11 رنز بنانے والے جوش انگلس میدان بدر ہوئے، انہیں بھی جاڈیجا نے آوٹ کیا۔


وکٹ کی ایک جانب اسٹیو اسمتھ رنز بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے تھے لیکن اس مرتبہ انکے ساتھ ایلکس کیری آئے ، دونوں کے درمیان ففٹی پارٹنرشپ بنی لیکن ایک غیر ذمہ دارانہ شاٹ کھیلتے ہوئے اسمتھ 73 رنز بنا کر محمد شامی کی گیند پر 198 کے مجموعے پر بولڈ ہوگئے۔ نئے آنے والے بلے باز گلین میکسویل تھے، وہ چھکا لگانے کے بعد اگلی ہی گیند پر ورون چکرورتی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔ یہاں ذمہ داری ایلکس کیری نے سنبھالی اور اپنی ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھاتے رہے، وہ 61 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔ انکا ساتھ بین ڈارشوئس نے 19، ایڈم زیمپا نے 7 رنز بنا کر دیا جبکہ اختتامی لمحات میں نیتھن ایلس نے 10 اور تنویر سانگھا کے ایک رن نے آسٹریلیا کو 264 تک پہنچایا۔
بھارت کی جانب سے محمد شامی نے تین وکٹیں لیں، رورن چکرورتی اور رویندرا جڈیجہ نے دو دو جبکہ ہاردیک پانڈیا اور اکشر پٹیل نے ایک ایک وکٹ لی۔ چیمپئنز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور میں کھیلا جائے گا جس کی فاتح ٹیم 9 مارچ کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت سے ٹکرائے گی۔

Related posts

الفلاح فاؤنڈیشن(بلڈ ڈونیٹ گروپ) کے فیضان خان نے پیش کی انسانیت کی مثال

Hamari Duniya

راہل گاندھی کا مہاراشٹر اسمبلی الیکشن میں فرضی ووٹر بنانے کا سنسنی خیز الزام

Hamari Duniya

مدارس کے بارے میں ’این سی پی سی آر‘ کی سفارشات غیر منصفانہ ہیں : سکریٹری مرکزی تعلیمی بورڈ

Hamari Duniya