اعظم گڑھ، 09 ستمبر(عبد الرحیم شیخ )۔ طاہر اعظمی لال گنج بلاک کی بڑی گرم پنچایت بیری ڈی کے رہائشی ہیں ۔پچھلے کئی سالوں سے روزی رِزق کی تلاش میں ممبئی گئے ۔اور اللّٰہ تعالٰی نے روزی رِزق میں بڑی برکت دی ۔اُنکے دل میں اپنے آبائی وطن کی خدمت کا جذبہ آیا ۔اور اپنے گاؤں کو ایک مثالی گاؤں کی چاہ میں پچھلے سال گاؤں کے قدیم گھور گڑھوں کو صاف کروانا شروع کیا ۔جو آبادی کے قریب اور کُچھ آبادی کے درمیان تھے جنکی بو سے طرح طرح کے مرض ہونے کے قوی امکانات ظاہر ہو رہے تھے ۔اُن سب کو جے سی بی اور ٹریکٹر کی مدد کے صاف کروایا ۔
سیکڑوں ٹرالی کوڑے کرکٹ گاؤں سے دور پھینک وایا ۔کئی بیگھ گاؤں کی جنگل بنی قبرستان کی دوا مروا کر پوری طرح سے صاف صفائی کر وائی ۔اُسکے ساتھ ساتھ دلت بستی قبرستان میں بھی صفائی کر وائی ۔قبرستان میں لائٹنگ لگوائی تاکہ رات میں کسی کی آسانی سے مٹی دی جا سکے ۔گاؤں کے سبھی گلی کوچوں میں بھی لائٹ لگواکر قبرستان سے گاؤں کی گلیوں کو روشن کرنے کا کام کیا ۔جس کے دور دور تک بڑی تعریف ہوئی ۔موزی جانوروں اور خطر ناک کیٹ مچھروں سے اہل بیری ڈی کی حفاظت کے لئے دوا کا چھیڑ کاؤ کروایا ۔گلیوں میں اُگی گھاس کو بھی دوا مر وا کر انکو صاف کروانے کا کام کیا ۔کو کام گاؤں کے پردھان اور حلقہ کے عوامی نمائندے کرتے وہ سماجی کارکن طاہر اعظمی نے اپنے ذاتی فنڈ سے کرنے کا کام کیا ۔اس کے علاوہ حلقہ کے غریبوں کے لئے یہ مسیحا ثابت ہوئے ۔اِس وقت ایک آدمی رکھ کر پورے گاؤں میں جھاڑو مروانے کا کام کروا رہے ہیں ۔