فلپ کارٹ بگ بلین ڈیز سیل لائیو ہو گیا ہے۔ عام صارفین کے لیے اگرچہ یہ سیل کل یعنی 23 ستمبر سے شروع ہو رہا ہے۔ فلپ کارٹ پلس ممبران کے لیے پیشکشیں آج سے لائیو ہو گئی ہیں اور آپ اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ سیل میں آئی سی آئی سی آئی بینک اور ایکسسز بینک کارڈز پر ڈسکاونٹ دستیاب ہے۔ سیل میں آپ کو کئی برانڈز کے فونز پر آفرز مل رہی ہیں۔ دوسری جانب اگر آپ آئی فون خریدنے کا سوچ رہے ہیں تو آئی فون 12 منی پر زبردست آفر ہے۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ 5جی سپورٹ والا آئی فون بہت سستا خرید سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں فلپ کارٹ سیل میں دستیاب آفرز کی تفصیلات۔ اگر آپ نیا آئی فون خریدنا چاہتے ہیں تو یہ بہترین آپشنز میں سے ایک ہے۔ تاہم ، آپ کو اس میں بیٹری اور بڑی اسکرین نہیں ملے گی۔ لیکن 5جی سپورٹ اور معیاری کیمرہ سیٹ اپ یقینی طور پر دستیاب ہوگا۔ آپ فلپ کارٹ سیل سے آئی فون 12منی 33,990 روپے میں خرید سکتے ہیں۔
فی الحال یہ اسمارٹ فون 55,369 روپے کی ابتدائی قیمت پر دستیاب ہے۔ کمپنی نے یہ ہینڈ سیٹ 69,900 روپے کی قیمت پر لانچ کیا۔ لانچ کی قیمت کے مقابلے یہ فون فلپ کارٹ سیل میں آدھی سے بھی کم قیمت پر دستیاب ہے۔ اگر آپ آئی فون اور ایک کمپیکٹ فون چاہتے ہیں ، تو آپ اس اسمارٹ فون پر غور کر سکتے ہیں۔ ویسے اس میں آپ کو چھوٹی اسکرین اور کم بیٹری بیک اپ ملے گا۔ اگر آپ کو چھوٹی اسکرین اور کم بیٹری بیک اپ کا مسئلہ نہیں ہے تو آپ یہ فون خرید سکتے ہیں۔آئی فون 12 منی میں 5.4 انچ کا سپر ریٹناایکس ڈی آر ڈسپلے ہے۔ فون میں 12ایم پی + 12ایم پی کا ڈوئل رئیر کیمرہ سیٹ اپ دیا گیا ہے۔ فرنٹ پر، ایک 12ایم پی سیلفی کیمرہ ہے۔اسمارٹ فون اے A14 بائیونک چپ سیٹ پر کام کرتا ہے۔پرٹیکشن کے لئے کیرمکشیلڈ ملتا ہے۔ ہینڈ سیٹ آئی پی 68 ریٹنگ کے ساتھ آتا ہے۔ اس کے آپ 64جی بی، 128جی بی اور 256جی بی اسٹوریج میں خرید سکتے ہیں۔