14.1 C
Delhi
January 18, 2025
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

ہیومن ویلفیئر فاونڈیشن نے دہلی کے 80یتیم بچوں میں اسکالر شپ تقسیم کی

Human Welfare foundation

نئی دہلی(ایچ ڈی نیوز)۔
ہیومن ویلفیر فاونڈیشن کی جانب سے ملی ماڈل اسکول میں یتیم بچوں کی اسکالر شپ تقسیم کی گئی۔ اس تقریب میں 80 بچوں کو اسکالر شپ کے چیک دیےگئے۔ فاونڈیشن 18 ہزار روپئے سالانہ تعلیمی اسکالر شپ دیتا ہے۔فاونڈیشن نے یہ اسکالرشپ پروگرام 10سال قبل شروع کیا تھا۔ فاونڈیشن اس وقت ملک بھر سے 4424 سے زائد یتیم بچوں کوگود لے رکھا ہے جن کے تعلیمی اخراجات کا نظم کرتاہے۔ دہلی میں 200 بچوں کو گود لیا گیا ہے۔ جنوبی دہلی کے تقسیم پروگرام میں 80 بچوں کو چیک دیے گئے۔

اس موقع پرفاونڈیشن کے ٹرسٹی ملک معتصم خان ، وڑن گورننگ کمیٹی چیئرمین جنرل ٹی عارف علی اور شاہین باغ تھانے سے مسٹر پون کمار اپنی ٹیم کے ساتھ شریک ہوئے او بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر سینٹر فارٹریننگ اینڈ اکیڈمک گائیڈنس کے سینٹر ہیڈ فیضی رحمان نے بچوں سے اکیڈمک کو بہتر کرنے پر گفتگوکی۔ فاونڈیشن کے سی ای او پی کے نوفل نے اس پروجیکٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پروگرام کی نطامت یتیموں کی کفالت کے شعبے کے ذمہ دار ظہوراحمد نے کی۔

Related posts

قطر اور فرانس کے درمیان سرمایہ کاری کیلئے بہت بڑا معاہدہ

Hamari Duniya

سانس روک دینے والے مقابلے میں ملی جیت کے بعد کپتان پانڈیا نے کیا کہا؟

Hamari Duniya

میرٹھ میں سرراہ کانوڑیوں کے تشدد کے شکار لوگوں سے ملا جمعیۃ علماء ہند کا وفد

Hamari Duniya