27.1 C
Delhi
September 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News قومی خبریں

لاپروائی کی حد، وینٹی لیٹر کام نہیں کررہا تھا،4 بچوں کی موت

Ventilator

رائے پور( ایچ ڈی نیوز)۔

چھتیس گڑھ سے لاپروائی کا بڑا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں امبیکا پور میڈیکل کالج میں وینٹی لیٹر بند ہونے کی وجہ سے چار نوزائیدہ بچوں کی موت ہوگئی۔ بچوں کی موت کے بعد اہل خانہ نے جم کر ہنگامہ کیا۔ اہل خانہ نے اسپتال انتظامیہ پر لاپروائی کا الزام عائد کیا ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ یہ واقعہ اتوار دیر رات کی ہے۔ رات میں اسپتال میں بجلی بند ہوگئی۔ اس کی وجہ سے وینٹی لیٹر بند ہوگیا اور چار بچوں کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد اسپتال میں افراتفری مچ گئی۔

بتایا جارہا ہے کہ واقعہ اتوار دیر رات کی ہے۔ رات میں اسپتال میں بجلی بند ہوگئی اور چار بچوں کی موت ہوگئی۔ اس کے بعد اسپتال میں ہنگامہ برپا ہوگیا۔ سرگجا کلیکٹر موقع پرپہنچ کر بچوں کے وارڈ کا جائزہ لیا۔ موقع پر محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کی بھی ٹیم پہنچ گئی ہے۔ وزیرصحت بھی رائے پور سے امبیکاپور  کے لئے روانہ ہوگئے ہیں۔ 

ضلع کلیکٹر کندن کمار نے کہا کہ جیسا ڈاکٹروں نے بتایا کہ 4-5 گھنٹوں کے دوران چار بچوں کی موت ہوئی ہے۔حالانکہ انہوں نے کہا کہ بجلی جانے سے یہ واقعہ نہیں پیش آیا ہے۔ نہ ہی وینٹی لیٹر بند ہوئے۔ کندن کمار نے کہا کہ ہم جانچ کررہے ہیں، اگر وینٹی لیٹر بند ہوئے ہیں تو وہ بھی سامنے آجائے گا۔

Related posts

عامر سلیم خان

Hamari Duniya

’بزم جامعہ‘ طلبہ و طالبات کی نہایت فعال ادبی و ثقافتی تنظیم ہے: پروفیسر احمد محفوظ

Hamari Duniya

کیا کانگریس بجرنگ دل اور پی ایف آئی پر پابندی کا وعدہ پوری کرے گی؟

Hamari Duniya