HK Enterprises:
مرکزی جمعیت اہل حدیث ہندکے امیر مولانااصغر علی امام مہدی سلفی اورشیخ صلاح الدین مقبول نے کمپنی کے ڈائریکٹر عبدالسلام محمدی کو دعاؤں سے نوازا،کانگریس کے نوجوان لیڈر جاوید اشرف نے مبارکباد پیش کی
نئی دہلی،20اگست(محمد خان)۔ بیرون ممالک خاص طور پر خلیجی ممالک میں ملک کے شہریوں کو روزگار مہیا کرانے والی ممبئی کی مشہورکمپنی ایچ کے انٹر پرائزیز کے دہلی برانچ کا افتتاح آج مرکزی جمعیت اہلحدیث ہندکے امیر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی،جماعت کے مشہور ومعروف عالم دین شیخ صلاح الدین مقبول اور کانگریس کے نوجوان لیڈر جاوید اشرف خان کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس موقع پر کافی بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور کمپنی کے ڈائریکٹر عبدالسلام اور ان کی ٹیم کومبارکباد پیش کی۔ایچ کے انٹر پرائزیز کے ڈائریکٹر عبدالسلام محمدی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور شکریہ بھی ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے اس خاص موقع پر تشریف لاکر میری حوصلہ افزائی کی۔آج کا دن میرے لئے بہت خاص ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کمپنی کو جومقام حاصل ہے یہ آپ سب لوگوں کی دعاوں کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی کام کو خدمت اور نیک جذبہ سے کیا جائے تو اس کو بلندی پر پہنچنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
HK Enterprises:
اس موقع پر مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی اورشیخ صلاح الدین مقبول نے کمپنی کی خیر وبرکت کیلئے دعائیں کیں۔مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی نے کہا کہ عبدالسلام محمدی کی محنت اور جدوجہد آج کے نوجوان کے لئے مشعل راہ ہے۔انہوں نے بہت کم عمر میں اپنی جو شناخت قائم کی ہے، ایسا بہت کم دیکھنے کو ملتا ہے۔مولانا صلاح الدین مقبول نے بھی انٹر پرائزیز کے ڈائریکٹر عبدالسلام محمد کی تعریف کی اور ان کی محنت اور جدوجہد کو سراہا۔کانگریس کے نوجوان رہنماجاوید اشرف نے دہلی میں ایچ کے انٹر پرائزئز کا برانچ قائم پر عبدالسلام محمدی کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ ممبئی میں توسب ایچ کے انٹر پرائزیز کی خدمات سے واقف ہیں۔خوشی کی بات یہ ہے کہ اب دہلی میں بھی لوگ اس کمپنی کی خدمات حاصل کرسکیں گے۔ایچ کے انٹر پرائزیز کے نئے برانچ کے افتتاح کے موقع پرایچ کے انٹر پرائزیز لکھنؤ کے مینیجر ابوالکلام،ایچ کے انٹر پرائزیز کے دہلی برانچ کے مینیجرعبداللہ جمال، عبیداللہ کمال، امان خان، احمد خان، عبدالقدیر مرشد، محمد عابد مترجم، سلمان محمدی،محب خان، عبید خان،عبدالمنان خان، اسد خان سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔
HK Enterprises:
واضح رہے کہ ایچ کے انٹر پرائزیز ممبئی کی ایک مشہور کمپنی ہے جو بیرون ممالک خاص طور پر خلیجی ممالک میں ملک کے شہریوں کو روزگار مہیا کرانے اور اپنا کیریئر بنانے کا موقع فراہم کرانے کا کام کرتی ہے۔اب تک ہزاروں بے روزگاروںکو کمپنی نے بیرون ممالک کے روزگار دستیاب کراکر ان کے گھروں میں خوشحالی پیدا کی ہے۔اس وقت ایچ کے انٹر پرائزیز کی ملک بھر میں کئی برانچیں قائم ہیں۔ جس میں خاص طور پر جے پور، حیدرآباد ، لکھنؤ اور اب دہلی میں بھی اس کے برانچ کا افتتاح عمل میں آیا ہے۔دہلی برانچ کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ان کے چھوٹے بھائی عبداللہ جمال اور عبیداللہ کمال سنبھالیں گے۔آپ کو بتادیں کہ عبدالسلام محمدی سماجی اور دینی خدمتگار بھی ہیں، جو دین کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں۔ انہوں نے کئی دینی اجتماع بھی کرائے ہیں، اور دینی مدارس کی مدد بھی دل کھول کرکرتے ہیں۔