نفرت کو صرف محبت سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے:سندیپ کمار لامبا
نئی دہلی،02اپریل۔ شمال مشرقی دہلی کی سرگرم تنظیم شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنک سوسائٹی اور جعفرآباد آر ڈبلیو اے کی جانب سے ہندو مسلم بھائی چارہ کو بڑھاوادینے کی غرض سے جعفرآباد میں عید ہولی ملن تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں شرکت کرتے ہوئے ضلع کے ایڈیشنل ڈی سی پی سندیپ کمار لامبا نے شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنک سوسائٹی اور جعفرآباد آر ڈبلیو اے کو مبارکباد دی اور لوگوں کو محبت کا پیغام دیا اور کہا کہ نفرت کو محبت کے ذریعے ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔ ہمارے مذہبی گرو اور سماجی لوگوں کو حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر امن اور ہم آہنگی پیدا کرنے میں اپنا بھرپور حصہ ڈالنا چاہیے۔
ایم سی ڈی کے ایڈیشنل کمشنر امت شرما نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ شمع این جی او اور جعفرآباد آر ڈبلیو اے کا یہ ایک منفرد اقدام ہے جس میں آج ہندو اور مسلمان ایک ساتھ عید اور ہولی منا رہے ہیں جو ہمارے ملک کی صدیوں پرانی ثقافت ہے اور آج میں اسے لائیو شکل میں دیکھ کر بہت خوشی محسوس کر رہا ہوں، ایسے شاندار پروگرام کے انعقاد پرمیں ڈاکٹر فہیم بیگ اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔سیلم پور کے ایم ایل اے چودھری زبیر احمد نے کہا کہ140کروڑ ہندوستانیوں میں چند ہی لوگ ہیں جو اپنی سستی سیاست کے لیے ملک کی روح کو تباہ کرنے کا کام کر رہے ہیں لیکن آج جس طرح ہندو مسلم بھائیوں نے ایک دوسرے پر پھول نچھاور کر کے ایک دوسرے کو کھلے دل سے گلے لگایا، یہی سچا ہندوستان ہے۔
سوامی وشوانند نے کہا کہ صرف ایک خدا ہے اور ہم اس کے بندے ہیں، یہی سچائی ہے۔تنظیم کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فہیم بیگ نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہماری روایت ہے کہ ہندو، مسلمان، سکھ اور عیسائی آپس میں بھائی ہیں۔ ‘ہندو’ کے نعرے کو زندہ رکھنے کے لیے، ہم ہمیشہ ایک دوسرے کے تہواروں، خوشیوں اور غموں میں جوش و خروش سے شریک ہوتے ہیں۔ آج ہم نے یہاں اس کی ایک چھوٹی سی شکل دکھانے کی کوشش کی ہے۔ آج مسلمانوں نے پھولوں سے ہولی کھیلی اور ہندو و¿ں کو ہولی کی مبارکباد دی۔ اس کے ساتھ ہندوو¿ں نے مسلمانوں کو سیویاں کھلائیں اور گلے لگا کر عید کی مبارک دی۔پروگرام کا آغاز قاری یوسف انصاری نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ پروگرام میں ہندو اور مسلم کمیونٹی کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پروگرام میں مولانا داود امینی، مرزا شاہد چنگیزی، سید شاہد راحت، افسر خان، زاہد حسین، مکیش کمار ٹانک، جگموہن شرما، جئے کشن گپتا، مہاراج سنگھ، این ایل۔ نگم، مکیش گوڑ، دیویندر شرما، دیپک شرما، سنجیو شرما، پدم سنگھ، سیتارام، کمل ورما، پرتھوی سنگھ، آرین ٹاک، صادق علی، ڈاکٹر خورشید، شریف قریشی، جاوید اختر، نفیس الدین، محمد حسن، محمد عدنان، آصف انصاری، فاضل خان، لیاقت، آصف علی، لیاقت علی، آصف انصاری، محمد حسن ،حسین، سیف الر حمان، یوسف مرزا، انیس قصار،،سید ناصر جاوید، سلیم ملک، شبنم، منیر احمد، امجد غازی، ریاض، ضرار احمد، محمد ثاقب وغیرہ بطور خاص موجود رہے۔
