29.1 C
Delhi
September 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News دہلی

معاشی طور پر کمزور طلباءکیلئے خوشخبری، ہند گرو اکیڈمی فراہم کررہی شاندار موقع

Noor Nawaz Khan- Hind Guru Academy

نئی دہلی( محمد خان ؍ ایچ ڈی نیوز)۔

اوکھلا جامعہ نگر میں نیٹ اور آئی آئی ٹی کی تیاری کرانے والی اکیڈمی دی ہند گرو اکیڈمی نے مدنی -100 کے نئے بیچ کے داخلہ ٹیسٹ کا اعلان کردیا ہے۔ اکیڈمی میں منعقد ایک پریس کانفرنس میں اکیڈمی کے ڈائریکٹر نور نواز خان نے میڈیا کے سامنے یہ اعلان کیا۔رجسٹریشن 7 نومبر سے شروع ہے جو 10 دسمبر تک جاری رہے گا۔ اس میں 8 ویں 10 ویں اور 12 ویں پاس یا زیر تعلیم سبھی شرکت کر سکتے ہیں۔

Noor Nawaz Khan- Hind Guru Academy
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نور نواز خان، ڈائریکٹر ہند گرو اکیڈمی

 انہوں نے بتایا کہ ہم 100 بچوں کی مفت کوچنگ کے لیے داخلہ امتحان کا اعلان کر رہے ہیں۔ خواہشمند طلبہ فارم بھریں امتحانات 18 اور 22 دسمبر کو ہوں گے۔ نورنواز خان نے بتایا کہ یہ اسکیم معاشی طور پرکمزورمگر ہونہار طلبا کے لیے ہے۔مسٹر خان نے مزید بتایا کہ ہم نے 2021 بیچ میں 23 بچوں کو مدنی -100 کے لیے لیا تھا جن میں سے 7 بچے کامیاب ہوئے۔ اس سال اور بچوں کو لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہم نے 75فیصد نمبر لانے والے طلباءکو سلیکٹ کرنا شروع کیا اس کے بعد دھیرے دھیرے ہم 50فیصد تک نمبر حاصل کرنے والے بچوں کا داخلہ لینے کا اعلان کیا تب جاکر 23بچے ہی اس میں سلیکٹ ہوپائے۔جس میں9بچے2021بیچ کے تھے جس میں سے 7بچے نیٹ نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ شاید ہم ہونہار بچوں تک اپنا پیغام نہیں پہنچا سکے اور کچھ اسکولنگ کی کمی کی وجہ سے زیادہ تر بچے داخلہ امتحان میں کامیاب نہیں ہوسکے۔اس لئے اس مرتبہ ہم نے کلاس 8سے ہی بچوں کا داخلہ لینا شروع کردیا ہے تاکہ ان کی اسکولنگ صحیح طریقے سے ہوسکے اور بچے آگے چل کر اس اسکیم کا فائدہ اٹھاسکیں۔ 

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں مذہب ذات علاقہ کی کوئی قید نہیں ہے ، یہ ٹیسٹ آل انڈیا سطح کا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ صد فیصد نمبر لانے والوں کے لیے 100 سیٹیں بالکل مفت ہوں گیں۔ اس کے علاوہ75 فیصد اور 50 فیصد نمبر والوں کو بھی اسی تناسب میں رعایت دی جائے گی اور 20 فیصد رعایت امتحان میں شامل ہونے والے سبھی بچوں کو ملے گی۔ یہ سبھی بچے 2023-24 کے تعلیمی سیشن کے لیے ، لیے جائیں گے۔انہوں نے کئی ریاستوں میں ہند گرو اکیڈمی کوچنگ سینٹر کھولنے کا بھی اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم زیادہ سے زیادہ بچوں کو مدنی100کا فائدہ دلانے کے لئے کئی ریاستوں کے اسکولوں سے بھی معاہدہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

Related posts

جامع مسجد علاقہ میں ہاوس ٹیکس کیمپ سے مقامی رہائشوں نے اٹھایا فائدہ

Hamari Duniya

پارلیمنٹ میں گونجنے والی مسلمانوں کی مضبوط آواز خاموش

Hamari Duniya

وزیرخارجہ ایس جے شنکر کا مالدیپ دورہ لایا رنگ، یواین ایس سی میں غیر مستقل نشست کیلئے بھارت کی امیدواری کی حمایت کا اعلان

Hamari Duniya