22.1 C
Delhi
October 12, 2024
Hamari Duniya
Breaking News بزنس

ہیرا گروپ اعتماد اور بھروسے کو قائم رکھنے میں کامیاب، ڈیجیٹل گولڈ پر لاکھوں سرمایہ کاروں کے آن لائن رجسٹریشن کا دعویٰ

Dr. Nowhira Sheikh

نئی دہلی،13 فروری( پریس ریلیز)۔

ہیرا گروپ آف کمپنیز اور اس کی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ ہمیشہ سرخیوں میں دیکھی جانے والی شخصیت اور کمپنی در اصل اعتماد اور بھروسہ کے بلند معیار پر قائم شخصیت اور کارپوریٹ گروپ کا نام ہے۔ سرخیوں میں نہ صرف ان کی نیک نامیوں کے لئے انہیں یاد کیا جاتا ہے، بلکہ ان کے رقیبوں اور مخالفوں کی کرم فرمائیاں بھی بڑی حد تک انہیں مارکیٹ اور ملک و دنیا میں متعارف کرانے کے لئے مددگار ثابت ہوتی رہی ہیں۔ تشہیر کبھی مثبت اور کبھی منفی کارگر ہوا کرتی ہیں۔ وقت وقت کے تناسب سے تشہیر کے دونوں طریقے سودمند ثابت ہوتے ہیں۔ یہی حال ہیرا گروپ آف کمپنیز کی بھی رہی ہے کہ ان کے خلاف جتنی ہی سازشوں کے بازار گرم کئے گئے، ہیرا گروپ آف کمپنیز کے حق میں بہتر سے بہتر ثابت ہوتے گئے۔ گویا کہ جتنا ہی تراشو گے وہ اس کے سوا ہو گا کے مصداق ۔ جن دنوں افواہوں اور سازشوں کے بازار زیادہ گرم کئے گئے ان دنوں میں کمپنی اور اس کی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اپنی لا محدود کامرانیوں کا میدان سر کیا اور بلندیوں پر اپنی کمپنی کو فائز کرتے ہوئے قدم قدم آگے بڑھتے چلے گئے۔
فی الوقت ہیرا گروپ آف کمپنیز لوگوں کے اعتماد کو جیتنے میں کامیابی کی طرف سرگرداں ہے۔ چاہے وہ پرانے سرمایہ کار ہوں یا نئے سرمایہ کار ۔ہر کوئی کمپنی کی سی ای او کی حکمت عملی کو قابل تعریف مانتاہوا دیکھا جا رہا ہے۔ تین سال کے لگ بھگ عرصہ تک کمپنی بند ہونے کے باوجود، وہیں سے دوبارہ شروع ہوئی جہاں سے اسے بند کرایا گیاتھا۔ کمپنی کو پہلے سے زیادہ مصلح انداز میں جدید ٹیکنالوجی کے معیار پر قائم کرتے ہوئے چلانے کیلئے میدان میں کمر کستی ہوئی بورڈ آف ڈائرکٹرس کی ٹیم نظر آئی۔ کمپنی ہیرا گروپ آف کمپنیز نے ہیرا ڈجیٹل گولڈ کے نام سے عالمی مارکیٹ میں بھی اپنا لوہا منوایا اور سال بھر کے اندر اندر لاکھوں سرمایہ کار آن لائن رجسٹریشن کرکے ڈجیٹل طریقے سے سونے کے خریدار بن گئے۔ دوران تنگ دستی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے جہاں حیدر آباد میں صدر دفتر کا دوبارہ افتتاح کیا وہیں لاکھوں مخالفتوں کے باوجود بیلا پور نوی ممبئی میں بھی اپنے کارپوریٹ دفتر کا دوبارہ افتتاح عمل میں لا دیا، اور یہیں پر بس نہیں کیا، بلکہ بہت سارے وسائل وذرائع کی قلت کے باوجود اعلان کیا کہ جن سرمایہ کاروں کو بے حد ضروری ہے ان کو بیس فیصد امانت اپنے ذاتی ذرائع سے نکال کر فراہم کرائے جائیں گے، اور تادم تحریر 25000 افراد کو بیس فیصد رقم دے کر یہ ثابت کردیا کہ اگر نیت صاف اورکچھ کرنے کی جستجو ہو تو حالات رکاوٹ نہیں بن سکتے۔ اسی طرح سے آدھے ادھورے امانتوں کی چاہت رکھنے والے سرمایہ کاروں کے 15000افراد کی تعداد کو ان کی امانت سونپ کر بھی ایک ریکارڈ قائم کیا ہے۔ جن لوگوںکی مکمل امانت انہیں واپس ہو چکی ہے ان کی کل تعداد 10000 افراد کے قریب بتائی جاتی ہے۔ یہ سب ایسی حالت میں کیا گیا جب کہ ڈیٹا اور بینک اکاﺅنٹ جیسے بہت سارے وسائل و ذرائع پر جانچ کے نام سے قبضہ کیا گیا تھا اور ایجنسیاں ٹال مٹول کے ذریعہ عدالتی کارروئیوں میں بندش ڈالے جا رہی تھیں۔
فی الحال معاملہ عدالتی کارروائیوں کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ جس کو کمپنی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے دسمبر 2022 میں ہی اعلان کر دیا تھا کہ اب پہلے مرحلے کی کارروائی یعنی ان لوگوں کو انصاف دلانے میں کامیابی میسر کر لی گئی ہے جو کمپنی کے ساتھ صبر اور اپنے پیسے لینے کی غرض سے سی ای او کے ساتھ صف بصف کھڑے ہیں۔ اور اعلان کر دیا گیا کہ مارچ میں انکم ٹیکس آڈٹ رپورٹ پیش کردینے کے بعد اپریل سے مستقل طور پر کمپنی میں بنے رہنے والوں کے پرافٹ اور اپنی ضرورتوں کے حساب سے پیسے چاہنے والوں کی امانتیں دی جانی شروع ہو جائے گی۔ لیکن جن لوگوں نے عدالتی کارروائی کا راستہ اپنایا ہے۔ دوسرے مرحلے میں ان کے لئے اسباب مہیا کرائے جائیں گے کیونکہ ان کے معاملات اب کمپنی کے اختیار سے باہر ہیں۔ کیونکہ انہوں نے کورٹ اور کچہری کے راستے اپنائے ہیں۔ اور عدالتی راستہ اپنانے والوں کے لئے ڈیٹا اور دیگر ذرائع ابلاغ کا ہونا بے حد ضروری ہے۔ 31جنوری 2023کی سپریم کورٹ سماعت میں موصول خبر کے مطابق جانچ ایجنسی ایس ایف آئی او نے تھوڑی بہت ہارڈ ڈسک میں ڈیٹا حاصل کی ہے، اور سپریم کورٹ کے احکام کے مطابق اب کمپنی نہیں جانچ ایجنسی ایس ایف آئی او ہی ڈیٹا اور دوسرے ذرائع دستیاب کرائے گی۔
اس کے علاوہ ہیرا گروپ آف کمپنیز کی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے کامیابی کے بلند منازل طے کرتے ہوئے حیدر آبادی زمین مافیاﺅں کے ناپاک چنگل سے اپنی 40000گز قیمتی زمین واپس لے لی ہے۔ جس کو قبضہ کرنے کے لئے سیاسی اور انتظامی طاقتوں کا استعمال کرتے ہوئے زمین مافیاﺅں نے ایڈی چوٹی کا زور لگا دیا تھا۔ زمین کا واپس لے لینا ہی ہیرا گروپ کی سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ کے لئے سب سے بڑی کامیابی رہی ۔

اس کے برعکس ابھی تک عدالتی کارروائی کے پہلے مرحلے میں جن دفاعی نظام کا قیام عمل میں لایا گیا تھا ۔ اب دوسرے مرحلے میں سی ای او عالمہ ڈاکٹر نوہیرا شیخ نے اقدامی رخ اختیار کرتے ان زمین مافیاﺅں اور سیاسی طاقتوں کے بل پر انتظامی طاقتوں کے ظلم کا حساب لینا بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ خواجہ معین الدین نامی بدعنوان درانداز ہیرا گروپ کے ایک بنگلے پر قبضہ کے خلاف ای ڈی اور مرکزی حکومتوں میں پٹیشن داخل کیا گیا تھا ، جس کے پاداش میں کرپٹ شبیہ خواجہ معین الدین کو اب اپنے عہدے اور رسوخ سے ہاتھ دھونا پڑ رہا ہے۔ تو وہیں دوسری جانب حیدر آباد پولس کمشنر انجنی کمار آئی پی ایس کے بد سلوکی اور بے ہودہ بیان کا بھی حساب لینے کے لئے عدالتی نوٹس بھیجی جا چکی ہے۔ کل ملا کر ہیرا گروپ آف کمپنیز اب عدالتی کارروائی، کامیابی اور بلندیوں کے ساتھ بھروسے کے بلند معیار پر قائم ہوتا ہوا چلا جا رہا ہے۔ عنقریب کمپنی سی ای او اپنی کمپنی کے ساتھ مزید اور ترقیاتی امور انجام دیں گی جس سے ملک کے تمام باشندے فیضیاب ہونگے۔

Related posts

بھارت سے شکست کے بعدپاکستانی کھلاڑیوں کی نیندیں حرام ہوگئی تھیں

Hamari Duniya

۔۔۔تو ہر بچہ پیدا ہونے سے پہلے اپنی ماں سے پوچھتا کہ اعظم خان سے پوچھ لو نکلنا ہے یا نہیں،بیان پر ہنگامہ

Hamari Duniya

سابق ویسٹ انڈیز کے کپتان نے آئی پی ایل کو کہا الوداع، ملے گی اب نئی ذمہ داری

Hamari Duniya