وزارت صحت اور آیوش کا مشترکہ بیان، وزیراعظم کے خوابوں کو پورا کرنے کیلئے سرکار تیار
نئی دہلی، 21 مئی (ایچ ڈی نیوز)۔
دو روزہ قومی آیوش مشن کانکلیوکا آغاز گذشتہ روز وزارت آیوش اور وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے اس عزم کے ساتھ ہوا کہ عوام کی صحت اور بہبود کے لیے’انٹیگریٹیو ہیلتھ‘ کو ترجیح دی جائے۔ آیوش اور بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے مہمان خصوصی ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ، مرکزی وزیر صحت اور خاندانی بہبود کی موجودگی میں اس پروگرام کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر آیوش کی وزارت کے دو آئی سی ٹی اقدامات (پیش رفت)کا بھی آغاز کیا گیا۔ سربانند سونووال نے ای لرننگ مینجمنٹ سسٹم (ای ایل ایم ایس ) کا آغاز کیا، جبکہ جامع اے ایچ ایم آئی ایس پورٹل، ایک جدید ای ایچ آر (الیکٹرانک ہیلتھ ریکارڈ) سسٹم ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے شروع کیا۔اس موقع پر آیوش کے وزیر مملکت ڈاکٹر منجپرا مہندر بھائی نے اتر پردیش، مدھیہ پردیش، ہریانہ، ہماچل پردیش، گوا، جھارکھنڈ، اتراکھنڈ، آسام، میزورم، ناگالینڈ، اروناچل پردیش اور جموں و کشمیر و دیگر ریاستوں کے نمائندوں کے ساتھ صحت اور آیوش کے وزراء بھی موجود تھے۔ مرکزی وزیر آیوش سربانند سونووال نے وہاں موجود تمام لوگوں کو ‘لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ کا حلف دلایا۔
تقریب کی صدارت کرتے ہوئے مرکزی آیوش وزیر سربانند سونووال نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے وزارت آیوش اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کو صحت اور تندرستی کے لیے مل کر کام کرنے کی ترغیب دی ہے۔ ہندوستان کو اس محاذ پر دنیا کی قیادت کرنی ہے۔ چونکہ دونوں وزارتیں مسلسل کام کر رہی ہیں، اس لیے ہمارا عزم اور طاقت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔
ہندوستانی روایتی ادویاتی نظام کی طاقت کو تسلیم کرتے ہوئے، عالمی ادارہ صحت نے ہندوستان کو جام نگر میں گلوبل سینٹر فار ٹریڈیشنل میڈیسن (ڈبلیو ایچ او۔ جی سی ٹی ایم ) مرکز کے قیام سے بھی نوازا ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے انٹیگریٹیو میڈیسن پر زیادہ زور دیا اور کہا کہ ہندوستان کے ہر شہری کو صحت مند بنانا آج کی اولین ضرورت ہے۔ دونوں وزارتیں جلد ہی “انٹیگریٹیو ہیلتھ” پالیسی کے ساتھ سامنے آئیں گی۔
