چنڈی گڑھ (ایچ ڈی نیوز)۔
ہریانہ کے وزیر کھیل اور سابق ہاکی کھلاڑی سندیپ سنگھ کی مشکلیں بڑھتی ہی جارہی ہیں۔ اور ان کی کرسی پر بھی خطرے کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔ گزشتہ دنوں خاتون کوچ نے ہریانہ کے وزیر کھیل پر چھیڑ چھاڑ کا الزام عائد کیا تھا۔ اب ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلیا گیا ہے۔
چنڈی گڑھ کے سیکٹر 26 پولس اسٹیشن میں وزیر کھیل کے خلاف معاملہ درج کی ہوا ہے۔ چنڈی گڑھ کے پولس ترجمان نے اس ی تصدیق کی ہے۔ پولس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سندیپ سنگھ کے خلاف 31 دسمبر کو آئی پی سی کی دفعات 354، 354 اے، 354 بی، 342، 506 کے تحت کیس درج کیا گیا ہے ۔
ڈی جی پی نے کمیٹی تشکیل دی
ہریانہ کے وزیر کھیل سندیپ سنگھ اور جونیئر خاتون کوچ چھاڑ چھاڑ معاملے میں ہریانہ کے ڈی جی پی نے ایس آئی ٹی کی تشکیل دے دی ہے۔ اس میں آئی پی ایس ممتا سنگھ اور سمر پرتاپ سنگھ کے ساتھ ایچ سی پی راج کمار کوشک بھی شامل ہیں۔ ڈی جی پی کی طرف سے ایس آئی ٹی کو ہدایت دی گئی ہے کہ خاتون کوچ کی طرف سے عائد کئے گئے الزامات کی ایک ایک نکتہ کی جانچ کرکے جلد از جلد اس معاملے کی رپورٹ پوری کرکے سونپی جائے۔
واضح رہے کہ خاتون کوچ نے ہریانہ کے وزیر کھیل سندیپ سنگھ پر الزام عائد کیا ہے کہ سندیپ سنگھ نے اسے سرکاری رہائش گاہ پر بلا کر جنسی زیادتی کی۔ یہاں تک کہا گیا ہے کہ جب اس کی شکایت ریاست وزیراعلی اور وزیر داخلہ سے کی گئی تو وہاں سے بھی کوئی مدد نہیں ملی۔