26.1 C
Delhi
September 21, 2024
Hamari Duniya
Breaking News کھیل

ہاردک پانڈیانے اپنی ہی بیوی سے دوسری شادی کرلی،3سال کا بیٹا بھی شادی کی تقریب میں ہوا شریک

Hardik Pandya

نئی دہلی،15فروری(ایچ ڈی نیوز)۔
بھارتی کرکٹرٹیم کے اسٹار آل راونڈ ہاردک پانڈیا نے منگل کو اپنی اہلیہ نتاشا اسٹینکووچ سے پھر سے شادی کرلی۔ اس اسٹار جوڑی نے ادئے پور میں ویلینٹائن ڈے پر ایک رومانوی تقریب کے ساتھ پھر سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
غورطلب ہے کہ آئی پی ایل ٹیم گجرات کے کپتان ہارد پانڈیا اور سربیا کی نتاشا نے کووڈ -19لاک ڈاون کے دوران شادی کے بندھن میں بندھنے سے پہلے ایک جنوری2020کو ایک کروز پر سگائی کی تھی۔ شادی کے بعد اس جوڑے کا ایک بیٹا ہے جس کا نام اگستیا ہے۔ وہ بھی اس شادی میں شریک تھا۔ ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ نے 2020ءمیں کورونا کے دوران کورٹ میرج کی تھی جس کے بعد اس ماہ ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر دونوں نے دھوم دھام سے دوبارہ شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے دلکش اور خوبصورت تقریب میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
ہاردک پانڈیا اور نتاشا اسٹینکووچ نے اپنی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا اکاونٹس پر بھی شیئر کی ہیں۔
پانڈیا نے گجرات ٹائٹنس کو ان کے پہلے آئی پی ایل سیزن2022میں خطاب دلایا تھا۔ وہ حال ہی میں بھارتی ٹی20ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ ایسی قیاس آرائیاں ہیں کہ پانڈیا کو جلد ہی ٹی 20ٹیم کا مستقل کپتان بنادیا جائے گا۔

Related posts

’پٹھان‘ کے ٹریلرپر نریندر مودی نے بجائی تالی،ویڈیو وائرل

Hamari Duniya

Janhvi Kapoor: ابھرتی ہوئی ادا کارہ جھانوی کپور نے کیوں خود کو زخمی کرلیا؟

Hamari Duniya

مودی حکومت میں مسلمانوں پر ہورہے مظالم کے خلاف عمران پرتاپ گڑھی کا پارلیمنٹ کے اندر اور باہر شدید احتجاج

Hamari Duniya