17.1 C
Delhi
December 11, 2024
Hamari Duniya
علاقائی خبریں

مسلم نوجوان ندیم کو شرپسندوں نے بری طرح پیٹا، مسلم لیگ یوتھ ونگ مدد کیلئے دوڑی

Muslim league Youth wing

نئی دہلی ، 17نومبر: گزشتہ دنوں ایک بار پھر دل کو دہلا دینے والی موب لنچنگ ہوئی ۔ ندیم نامی لڑکے کو شرپسندوں نے اس بری طرح مارا کہ لڑکا اپنی ہواس کھو بیٹھا ہے۔وہ کچھ بھی بتانے کی لائق نہیں ہے۔اس لڑکے کے ساتھ 17 اکتوبر کو موبلنچنگ ہوئی ،لیکن افسو س کہ اس کی کہیں خبر شائع نہیں ہوئی ہے۔ کئی ہسپتالوں سے جواب دینے کے بعد اسے 24 اکتوبر کو میرٹھ میڈیکل اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جیسے ہی معاملہ انڈین یونین مسلم لیگ کی ذیلی تنظیم مسلم لیگ یوتھ ونگ کے قومی صدر آصف انصاری کے علم میں آیا انہوں نے آناً فاناًمعاملے کو لیکر ضلع ہاپوڑ ،تھانہ ڈھولانہ پہنچے ۔جہاں کارروائی کی پوری تیاری جاری ہے۔
اس موقع پر دہلی اسٹیٹ یوتھ ونگ چیئرمین شہزاد عباسی ،دہلی ریاستی جنرل سکریٹری وسیم اکرم اور اتر پردیش کی ٹیم اے ڈی وی سرفراز، زبیر اور میرٹھ مسلم لیگ کے کونسلر رضوان انصاری، عاشق الٰہی، نوشاد، موقع پر پہنچ گئے۔آصف انصاری نے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی،اور قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔

Related posts

شبیر احمد انصاری کو مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی فڑنویس نے ایوارڈ سے نوازا

Hamari Duniya

جامعہ خلفاء راشدین پورنیہ میں بزم جوہروبزم پاریکھ کا آغاز

Hamari Duniya

کیرانہ ،شاملی روڈ پر المناک حادثہ میں تین جاں بحق

بلیٹ بائیک سوار تین نوجوانوں کو روڈویز بس نے کچل دیا،موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ۔:

Hamari Duniya