13.1 C
Delhi
January 21, 2025
Hamari Duniya
بزنس

ہیملیز نے اٹلی میں کھولا  اپنا دوسرا فلیگ شپ اسٹور، ریلائنس برانڈز لمیٹڈ (آربی ایل) نے 2019 میں ہیملیز کو ایکوائر کیا تھا

Hamleys opens

روم، 14 مارچ (ایچ ڈی نیوز)۔

عالمی  سطح پر مشہور برٹش کھیلونا برانڈ ہیملیز نے روم کے ممتاز الیکے گیلیریا البرٹورڈی میں اپنا دوسرا اسٹور کھولا ہے۔ یہ اسٹور اٹلی کیسرکردہ کھلونا کمپنی جیوچی پریزیوسی کے ساتھ اشتراک میں کھلا ہے۔ اٹلی کے  ملان  شہر میں بھی کمپنی کا اسٹور ہے۔ 1,360 مربع میٹر میں  پھیلا یہ کھلونا سٹور، روم کی بہترین شاندار سڑکوں میں سے ایک وایا ڈیل کورسو پر واقع تاریخی پارک میں کھولا گیا ہے۔ 1760 میں بنی اس کمپنی کا 2019 میں ریلائنس برانڈز لمیٹڈ (آر بی ایل) نے  ایکوائرکیا تھا۔ موجودہ کمپنی 16 ممالک میں فالے 189 دکانوں میں ہیملیز کھلونے والی ہے۔

اسٹور کو ہیملیز کے لال اور سفید رنگوں سے  سجایا گیا ہے۔ بچوں میں خاصے مقبول کھلونے جیسے لیگو، نیرف اور باربی برانڈز کو یہاں دکھایا گیا ہے۔  ہیلمیز گلوبل کے سی ای او سمیت یادو نے کہا کہ “روم میں ہمارا ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔” میلان میں ہمیں زبردست پیار   اور حمایت ملی اس کے بعد  یہ  سٹور اٹلی  میںگیو پریزیوسی گروپ (پی جی گروپ) کے ساتھ دوسرا اسٹور ہے۔  ہم پورے  اٹلی   میںبچوں اور  خاندانوں کے  درمیان  کھلونوں کی  معرفت   خوشی اور جادو  بکھیرنا   جاری رکھیں گے۔

اب تک 8 لاکھ افراد دوسری پارٹنر کمپنی گیو پریزیوسی   کے میلان اسٹور کا دورہ کر چکے ہیں۔ کمپنی کو یقین ہے کہ وہ اس کامیابی کو روم میں بھی دہرانے میں کامیاب ہوں گے۔ مقامی شہریوں کے علاوہ سیاح بھی ٹریوی فاؤنٹین سے چند منٹ کے فاصلے پر ہیملیز اسٹورز کا دورہ کر سکیں گے۔

Related posts

 جیو ٹرو5 -جی پاورڈ وائی فائی کاآکاش امبانی نے کیا افتتاح،جانئے کسے ملے گی وائی فائی سروس مفت 

Hamari Duniya

ریلائنس جیو نے ایک اور سرپرائز دے دیا، اب روبوٹ دیں گے مریضوں کو بستر پر دوا اور کھانا

Hamari Duniya

جیو گیمز نے  اپنے پلیٹ فارم پرگوگل گیم سنیکس کا  انٹیگریشن کیا

Hamari Duniya