نئی دہلی 6مئی(ایچ ڈی نیوز)۔
ہماری صدا ٹرسٹ کے اوج فلک شکشھا سینٹر میں ‘شکشھا سے کامیابی کی اور’ کے عنوان پر سرٹیفیکٹ ڈسٹری بیوشن اورتعریفی سرٹیفیکٹ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر ڈاکٹر سید فاورق، صدر ہمالیہ ویل نس کو، سکشم بھارتی فاونڈیشن کے صدر وِنود کالرا اور پین فاونڈیشن کے چیئرمین محمد آصف اعظمی تشریف لائے۔
پروگرام کا آغاز قومی ترانہ سےہوا۔ اس کے بعد اوج فلک شکشھا سینٹر میں پڑھنے والی ساتویں کلاس کی طالبہ انم نے ایک نظم پیش کی اور ہماری صدا ٹرسٹ کے فاونڈر محمد ارشاد عالم نے مہمانوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے انہیں اوج فلک شکشھا سینٹر کی سالانہ رپورٹ کے ساتھ ساتھ سینٹر کی خصوصیات اور اس کے قیام کے مقصد کے متعلق بتایا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پروگرام ان بچوں کے اعزاز کے لیے منعقد کیا گیا جن بچوں نے اس سینٹر میں ٹیوشن لیتے ہوئے اپنے اسکول میں اہم نمبرات حاصل کئے ہیں۔ اس سال درجہ نہم میں پڑھنے والے طالبہ گیتکا نے پہلی ، ماہی نے دوسری اور زینب بانو نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ ان تمام طالبات کو مہمان خصوصی کے ہاتھوں سرٹیفیکٹ و میڈل سے نوازا گیا۔ ا ن طالبات نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ‘اوج فلک شکشھا سینٹر میں تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کرینٹ افیئر پر مبنی پروگرام کے ذریعہ پرسانلیٹی ڈیولوپمنٹ سے ہونے والی تبدیلیوں کا ذکر کیا’۔ ان کامیاب طالبات کے علاوہ سینٹر میں اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والوں کو بھی سرٹیفکیٹ دے کر ہمت افزائی کی گئی۔
سینٹر میں’ تعلیم بالغان’
The Women Education & Empowerment Trust (TWEET)
کے اشتراک سے چلنے والے کورس کے مکمل ہونے پر ان 25 خواتین کو بھی سرٹیفیکیٹ دیا گیا۔ ہماری صدا ٹرسٹ نے ‘ انڈیئن انسٹی ٹیوٹ آف نیچرل ریسورسز مینجمنٹ’ کے اشتراک سے ‘پردھان منتری کوشل ویکاس یوجنا’ کے تحت مدن پور کھادر جے جے کالونی علاقہ میں اسٹریٹ فوڈ وینڈر کا سرٹیفیکٹ ٹریننگ کا اہتمام کیا۔ اس کورس میں علاقے میں موجود تقریبا 250 سے زائد افراد نے حصہ لیا۔ اس ٹریننگ میں 100 افراد نے کامیابی حاصل کی۔ ان تمام لوگوں کو بھی فوڈ سرٹیفیکٹ دیا گیا۔ اس کے علاوہ ہماری صدا ٹرسٹ نے اپنے 10والینٹیئرس کو بھی تعریفی سرٹیفیکٹ دے کر ہمت افزائی کی۔
ڈاکٹر سیدفاروق صاحب نے خطاب کرتے ہوئے ہماری صداٹرسٹ کے ضرورت مند طلبہ میں کئے گئے تعلیمی کام اور اس کا رزلٹ و کارکردگی کو سراہا ا، اور اپنی تقریرمیں یہ کہا
جب کچھ پڑھے نہ تھے، کوئی پوچھتا نہ تھا
تم نے ہمیں پڑھا کےانمول کر دیا
مہمان وینود کالرا صاحب نے اپنے خطاب میں سینٹر کے اسٹاف کی کارکردگی کو کامیاب بتاتے ہوئے کہا کہ بارہویں کے بعد جو بچے مزید اپنی تعلیم کو جاری رکھنا چاہتے ہیں تو ان کی این جی او اس علاقے کے دس بچوں کو اسکالرشب دے گی۔ خصوصی مہمان محمد آصف اعظمی نے ہماری صدا کے کاموں کو سراہا، انہوں نے ہمت بڑھاتے ہوئے کہ ‘میں ٹرسٹ کے کاموں کو لگاتار دیکھ رہا ہوں، بڑی خوشی ہوتی کہ جب میں دیکھتا ہوں کہ اس کے فاونڈر محمد ارشاد عالم نوکری میں رہتے ہوئے بھی سماج میں ضرورت مند طلبہ کی بہتری کے لئے محنت سے کام کر رہے ہیں اور یہی کوششیں بچوں میں ترقی و مشن کی کامیابی کی ضامن ہوتی ہیں’
جہاں ایک طرف کھادر میں موجود اسٹریٹ وینڈرس کو سرٹیفیکٹ دیا گیا، وہیں ان کے چھوٹے کاروبار کومزید مضبوط و مستحکم کرنے کے لئے ‘سہوگ اربن تھرفٹ اینڈ کریڈٹ کوآپاریٹو لیمٹڈ’ کے ایکزیکٹو رام کرپا ل نے کو آپارٹیوکے پالیسیوں کو ڈیٹیل میں پیش کیا اور کہا کہ اگر آپ لوگ ہمارے ساتھ اکاونٹ اوپن کرتے ہیں تو روزآنہ کی مختصر بچت کر سکتے ہیں اور آپ بزنس کرنے کے لئے بلا سود پر قرض بھی لے سکتے ہیں۔
پروگرام کے دوران مہمانوں کے ذریعہ ہماری صدا ٹرسٹ کے سال 2023-24 کا سالانہ رپورٹ کا اجرا بھی ہوا۔سرٹیفکیٹ پروگرام میں مدن پور کھادر جے جے کالونی کی آر ڈبلیو اے کے ممبران نے بھی شامل ہو کربچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں این جی کے فاونڈر محمد ارشاد عالم ، صدر مجیب الحسن، ٹرسٹی سعید احمد، صفیہ یاسمین و کارکنان محمد ریان، محمد ثاقب، ثاقب، پنکی چوہان، شاہینہ بانو، اوج فلک شکشھا سینٹر کے اساتذہ و طلبہ کی محنتوں نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
